روزہ
-
احکام شرعی:
اعتکاف کی تعریف کیا ہے اور یہ کیسے واجب ہوتا ہے؟
حوزہ|اعتکاف مستحب عبادتوں میں ہے جو نذر عہد اور قسم وغیرہ کی بناء پر واجب ہوجاتا ہے اور شرعاً اعتکاف یہ ہے کہ کوئی شخص قصد قربت کی نیت سے مسجد میں ٹھہرے
-
عید الفطر: روزوں کی قبولیت کا جشن
حوزہ/ ظاہر ہے جس نے ہماری عبادتوں کو قبول کرکے ہمیں جشن منانے کا موقع دیا ہے انسانیت کا تقاضا ہے کہ عید کے دن اسے یاد کیا جائے اور اس کا شکر ادا کیا جائے۔
-
عید الفطر محاسبے اور احتساب کا دن ہے
حوزہ/ عید الفطر کا دن مسلمانوں کے لئے اطاعت خدا کی توفیق نصیب ہونے پر اظہار تشکر اور اپنے محاسبے اور احتساب کا دن ہے۔
-
احکام شرعی:
اگر کوئی شخص کسی عذرکی وجہ سے رمضان المبارک میں روزے نہ رکھے اور اگلے رمضان تک جان بوجھ کر اس کی قضا نہ کرے تو کیا حکم ہے؟
حوزہ|اگر کوئی شخص کسی عذرکی وجہ سے رمضان المبارک میں روزے نہ رکھے اوررمضان المبارک کے بعداس کاعذردورہوجائے اوروہ آئندہ رمضان المبارک تک عمداً روزوں کی قضانہ بجالائے توضروری ہے کہ روزوں کی قضاکرے اورہردن کے لئے ایک مدطعام بھی فقیرکودے۔
-
عیدکا دن یوم مسرت و فرحت کے ساتھ ساتھ حصول رحمت و مغفرت کا روز سعیدہے: مولانا ابن حسن املوی
حوزہ/ ہر روزے دار کو مغفرت نہیں ملے گی بلکہ جن کے بدن کے ہر عضو نے روزے رکھے ہوں گے ان کو عید کے دن انعام الٰہی کے طور پر مغفرت کی سند ملے گی۔
-
احکام شرعی:
روزہ کی حالت میں کلی کرنے کا کیا حکم ہے؟
حوزہ|روزہ دارکے لئے زیادہ کلیاں کرنامکروہ ہے اوراگرکلی کے بعد لعاب دہن(تھوک) نگلناچاہے توبہترہے کہ پہلے تین دفعہ لعاب کوتھوک دے۔
-
احکام شرعی:
اگر کوئی کئی سال بیمار رہنے کے بعد ٹھیک ہو تو کیا گذشتہ سارے رمضان کے روزوں کی قضا واجب ہے؟
حوزہ|اگرانسان کامرض چندسال طولانی ہو جائے توضروری ہے کہ تندرست ہونے کے بعد آخری رمضان المبارک کے چھٹے ہوئے روزوں کی قضا بجالائے اوراس سے گذشتہ برسوں کے روزوں کے بدلہ ایک مد(٧٥٠گرام) طعام فقیر کودے۔
-
احکام شرعی:
ماہ رمضان المبارک میں اگر کوئی غسل جنابت کرنا بھول جاۓ تو کیا حکم ہے؟
حوزہ|ماہ رمضان المبارک میں اگر کوئی غسل جنابت کرنا بھول جائے اورجنابت کی حالت میں ایک یا کئی دن روزے رکھتارہے تو ماہ رمضان کے بعد ان روزوں کی قضا کرے گا۔
-
ماہ رمضان کے بعد روزہ کی روحانی و معنوی کیفیت کو باقی رکھنے کے طریقے
حوزہ/ ہمارا فریضہ ہے کہ ھم ان کی عطاکردہ اس انمول سوغات کو ھمیشہ اپنے پاس باقی رکھیں ، تاکہ ماہ رمضان کے بعد بقیہ زندگی میں بھی اس سے استفادہ کر سکیں۔
-
احکام شرعی:
اگر کسی شخص پرکفارہ واجب ہواوروہ کئی سال تک ادا نہ کرے تو کیا حکم ہے؟
حوزہ|اگرکسی شخص پرکفارہ واجب ہواوروہ کئی سال تک ادا نہ کرے توکفارے میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا
-
احکام شرعی:
روزہ کی حالت میں دانت نکلوانا اور تر لکڑی سے مسواک کرنا کیسا ہے؟
حوزہ|روزہ کی حالت میں دانت نکلوانا اورہروہ کام کرنا جس کی وجہ سے منہ سے خون نکلے۔اور ترلکڑی سے مسواک کرنا مکروہ ہے
-
احکام شرعی:
روزہ کی حالت میں ناک میں دوا ڈالنے کا کیا حکم ہے؟
حوزہ|ناک میں دوا ڈالنا مکروہ ہے اگر یہ نہ جانتا ہوکہ حلق تک پہنچے گی اور اگریہ جانتا ہوکہ حلق تک پہنچے گی تواس کااستعمال کرنا جائزنہیں ہے
-
ماہ احساس و طاعت؛ "رمضان کریم ماہ شعور ہے"
حوزہ/ ماہ احساس و طاعت میں اگر حاصبان شعور کو رزق علم و آگہی نہ حاصل ہو تو اس حیات انسانی کا کیا فایدہ۔
-
احکام شرعی:
روزہ کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنا اور سرمہ لگانا کیسا ہے؟
حوزہ|روزہ کی حالت میں آنکھ میں دواڈالنااورسرمہ لگاناجب کہ اس کامزہ یابوحلق میں پہنچے تو مکروہ ہے
-
احکام شرعی:
اگرروزہ دارجان بوجھ کرقے کرے تو کیا اس کا روزہ باطل ہو جائے گا؟
حوزہ|اگرروزہ دارجان بوجھ کرقے کرے چاہے وہ بیماری وغیرہ کی وجہ سے ایساکرنے پرمجبور ہو تو اس کاروزہ باطل ہوجاتاہے لیکن اگر بھولے سے کرےیابےاختیارہوکرقے ہوجاۓ توکوئی حرج نہیں۔
-
احکام شرعی:
جس کے اوپر غسل مس میت واجب ہو کیا وہ بنا غسل کرے روزہ رکھ سکتا ہے
حوزہ|جس شخص نے میت کومس کیاہو(یعنی اپنے بدن کاکوئی حصہ میت کے بدن سے چھوا ہو)وہ غسل مس میت کے بغیر روزہ رکھ سکتاہے اوراگرروزے کی حالت میں بھی میت کومس کرے تواس کاروزہ باطل نہیں ہوتا
-
احکام شرعی:
اگر کوئی عورت ماہ رمضان المبارک میں صبح کی اذان کے نزدیک حیض یانفاس سے پاک ہوجائے اور غسل یا تیمم کسی کے لئے وقت باقی نہ ہوتو کیا وہ روزہ رکھ سکتی ہے؟
حوزہ|اگر غسل و تیمم کسی چیز کا وقت نہ ہو تو وہ روزہ رکھ سکتی ہے اور اس کاروزہ صحیح ہے۔
-
احکام شرعی:
اگر کوئی عورت اذان صبح کے بعد حیض یا نفاس سے پاک ہوتی ہے تو کیا اس دن وہ روزہ رکھ سکتی ہے؟
حوزہ|اگرکوئی عورت صبح کی اذان کے بعدحیض یانفاس کے خون سے پاک ہوجائے یادن میں اسے حیض یانفاس کاخون آجائے تواگرچہ یہ خون مغرب کے قریب ہی کیوں نہ آئے اس کاروزہ باطل ہے۔
-
احکام شرعی:
کیا سر کو پانی میں ڈبونے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے؟
حوزہ|سر پانی میں ڈبو نے سے روزہ باطل نہیں ہوتا ہے لیکن شدید مکروہ ہے۔
-
احکام شرعی:
روزہ کی حالت میں سگریٹ کادھواں اور تمباکو کی گرد حلق تک پہونچانا کیسا ہے؟
حوزہ|احتیاط واجب یہ ہے کہ روزہ دار سگریٹ اورتمباکووغیرہ کادھواں بھی حلق تک نہ پہونچائے۔
-
احکام شرعی:
کیا غبار کو حلق تک پہونچانے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے؟
حوزہ|احتیاط واجب کی بناپرکثیف غبارکاحلق تک پہونچاناروزہ کوباطل کر دیتاہے چاہے غبارکسی ایسی چیزکاہوجس کاکھاناحلال ہومثلاً آٹایاکسی ایسی چیزکاہوجس کا کھاناحرام ہوہومثلاًمٹی
-
آداب ماہ مبارک اور ہماری کوتاہیاں
حوزہ/ آج کل ایک دینداروں کی ایک نئی مخلوق وجود میں آئی ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جو سوشل میڈیا پر تو ایسے نظر آتے ہیں جیسے ان سے بڑا دیندار کوئی نہیں جیسے آج ہی حج و زیارت سے لوٹے ہوں۔ اسٹیٹس بھی مذہبی قسم کے لگائیں گے،حدیثیں پوسٹ کریں گے۔لیکن ذرا ان کی فیسبک لائف سے ہٹ کر ریل لائف(حقیقی زندگی) میں جھانکئے تو معاملہ بالکل برعکس نظر آتا ہے۔خدا ہم سب کو اس دو رنگی سے بچائے۔
-
احکام شرعی:
اگرکوئی شخص کسی قول کے بارے میں یقین رکھتا ہوکہ وہ واقعی قول خدا یا قول پیغمبر(ص) نہیں ہے اور اسے اللہ تعالیٰ یا پیغمبراکرم(ص) سے منسوب کرے تو کیا اس سے اس کا روزہ باطل ہو جاۓ گا؟
حوزہ|اگر اس بات کا یقین ہو کہ قول خدا اور رسول ﷺ نہیں ہے اور ان سے منسوب کرے تو اس صورت میں اس کا روزہ باطل ہو جاۓ گا ۔
-
احکام شرعی:
اگر کوئی انسان سحری کر رہا ہو اور اسے معلوم ہو جائے کی اذان صبح ہوگئی تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟
حوزہ| اگراسے معلوم ہوجائے کہ صبح ہوگئی ہے تو ضروری ہے کہ منہ کے لقمہ کو اگل دے اوراگرجان بوجھ کروہ لقمہ نگل لے تواس کا روزہ باطل ہے اور اس پرکفارہ بھی واجب ہے۔
-
روزہ اور اس کی افادیت؛ "روزہ خودسازی کابھترین ذریعہ"
حوزہ/ خداوند عالم نے ہمیں رمضان کی شکل میں خود اپنے آپ کیلئے طبیب بننے کا موقع عطا فرمایاہے۔ تاکہ ہم اپنے جسم کی بیماری تلاش کرنے کے ساتھ اپنے نفس ۔ روح کی بیماری تلاش کر کے اس کے علاج میں میں ہمہ تن ، مصروف ہو جائیں۔
-
موت یاد خدا کا ذریعہ ہے : مولانا صفدر حسین زیدی
حوزہ/ مولانا صفدر حسین زیدی نے امام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ کسی کا ایمان و عقیدہ اس وقت باطل ہوجاتا ہے جب وہ اپنے وقت کے امام کی اطاعت گزاری سے رخ پھیر لیتا ہے۔
-
ترجمان وفاق المدارس الشیعہ پاکستان؛
سحری و افطاری کے اوقات میں اہل تشیع کا اہلسنت سے دس منٹ فرق کا فارمولا درست نہیں
حوزہ/ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ کچھ عرصے سے نوٹ کیا گیا ہے کہ مختلف میڈیا ہاوسز کی طرف سے مختلف اوقات سحر و افطار شائع اور نشر کئے جا رہے ہیں، جو کہ درست نہیں۔ اس حوالے جامعتہ المنتظر لاہور نے شرعی اور موسمیاتی ماہرین کی مدد سے لاہور اور مضافات کے لئے کیلنڈر تیار کیا ہے۔ جسے ملک کے باقی علاقوں میں جغرافیائی فرق کے اعتبار سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
-
احکام شرعی:
جو شخص روزہ رکھنا چاہتا ہے کیا اس کے لئے خلال کرنا ضروری ہے؟
حوزہ|جوشخص روزہ رکھناچاہتاہواس کے لئے اذان صبح سے پہلے دانتوں میں خلال کرناضروری نہیں ہے لیکن اگراسے علم ہوکہ جوغذادانتوں کےدرمیان میں رہ گئی ہے وہ دن کے وقت پیٹ میں چلی جائے گی توخلال کرناضروری ہے۔
-
ماہ احساس و طاعت؛
ماہ رمضان عام زندگی گزارتے ہوئے احساس کو جگانے اور عملی شکل دینے کا نام ہے
حوزہ/ ماہ صیام افطاریوں پر ٹوٹ پڑنے اور سحری کے لیے پوری پوری رات بیدار رہنے کا نام نہیں ہے بیکاری کی شب بیداری کے لیے رمضان المبارک نہیں ہے بلکہ عام زندگی گزارتے ہوئے احساس کو جگانے اور اس احساس کو عملی شکل دینے کا نام ہے اس لیے ہم نے اس ماہ کو ماہ احساس سے تعبیر کیا ہے۔
-
روزہ اور اس کی افادیت؛ روزہ کے طبی فائدے
حوزہ/ میڈیکل سائنس کی اب تک کی تحقیق کے مطابق یہ طے شدہ امر ہے کہ روزہ رکھنے سے انسانی جسم میں حیرت انگیز تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں۔