۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
احکام شرعی

حوزہ|۔۔۔محلے کی مسجد اذان صبح کا معیار نہیں بلکہ اذان صبح سے نماز صبح کا اولین وقت مراد ہے اور یہ یقین حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس وقت سے کچھ دیر پہلے ہی کهانا پینا وغیرہ ترک کر دیا جائے۔۔۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

کیا روزے کی نیت ضروری ہے؟

جواب: جی ہاں روزہ عبادات میں سے ہے اور عبادات نیت کے بغیر نہیں ہو سکتیں

کیا نیت کچھ الفاظ کہنے کا نام ہے؟

جواب: جی نہیں نیت دل کے ارادے کا نام ہے

ارادہ کیا ہو؟

جواب: میں اذان صبح سے اذان مغرب تک روزہ رکهتا ہوں قربت الی اللہ( حکم خدا کو انجام دینے کے لیے)

میرے محلے کی مسجد میں اذان ہوتی ہے تو کیا میرا روزہ اس اذان سے شروع ہوگا

جواب: محلے کی مسجد اذان صبح کا معیار نہیں بلکہ اذان صبح سے نماز صبح کا اولین وقت مراد ہے اور یہ یقین حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس وقت سے کچھ دیر پہلے ہی کهانا پینا وغیرہ ترک کر دیا جائے،مغرب کے بعد بهی کچھ دیر ان چیزوں سے پرہیز کیا جائے، بلکہ نماز مغربین پڑھ کر روزہ افطار کرنے کا زیادہ ثواب ہے البتہ اگر لوگ افطار میں انتظار کر رہے ہوں تو پهر مغربین کے بعد افطار کرنے کا ثواب نہیں۔

آیة الله العظمی السید علی الحسينی السيستانی دام ظلہ

آیة الله العظمی رہبر معظم سید علی خامنہ ای دام ظلہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • نقی رضا IN 16:06 - 2024/03/12
    0 0
    سوال۔ ارادہ کیا ہو ؟ اس سوال کا جواب کیا صحیح ہے؟ قرآن میں تو کچھ اور ذکر ہے۔ وہ تو اندھیرا ہونے تک کی بات کرتا ہے۔ اسلام