رہبر معظم کے فتاویٰ
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ؛
احکام شرعی | امر بالمعروف کا انداز
حوزہ/ اگر وعظ و نصحیت اور حکم شرعی بیان کرنے وغیرہ کے ذریعے مطلوبہ نتیجہ حاصل ہوجائے تو امر اور نہی ﴿حکم دینا﴾ واجب نہیں ہے، بصورت دیگر اگر احتمال دے کہ امر اور نہی کرنا موٴثر ہوگا تو ضروری ہے کہ امر اور نہی کرے اور جب نرم لہجے اور خوش اخلاقی کے ساتھ امر اور نہی کرنا موٴثر واقع ہو تو اس صورت میں سخت لہجے اور شدت آمیز انداز میں امر اور نہی کرنا جائز نہیں ہے.
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ؛
احکام شرعی | نماز کے کلمات ادا کرنے کی کیفیت
حوزہ؍ نماز میں واجب ہے کلمات اس طرح سے ادا کئے جائیں کہ اسے قرائت کہا جاسکے، لہذا قلبی قرائت یعنی دل میں کلمات ادا کرنا یا تلفظ ﴿زبان سے لفظ کی ادائیگی﴾ کے بغیر صرف ہونٹوں کو حرکت دینا کافی نہیں ہے۔ قرائت کہلانے کی علامت یہ ہے کہ نماز پڑھنے والا ﴿جبکہ اس کے کان بھاری نہ ہوں اور اردگرد میں شور شرابا نہ ہو﴾ جو پڑھ رہا ہے اور زبان سے ادا کررہا ہے اسے سن سکتا ہو۔
-
احکام شرعی | اطرافِ حرم کے احاطے سے زیارت کرنا
حوزہ/ اربعین کے ایام میں شدید بھیڑ کی وجہ سے حرمِ امام حسین (ع) میں اور بعض اوقات بین الحرمین میں داخل ہونا نہایت ہی دشوار اور بعض لوگوں کے لئے ناممکن ہوتا ہے اور بعض اوقات دوسروں کو تکلیف پہنچانے کا باعث بنتا ہے۔ کیا اس صورتحال میں حرم کے اطراف کے احاطے سے زیارت پڑھنا کفایت کرتا ہے؟
-
احکام شرعی | بعض دينى انجمنوں ميں ايسے مصائب پڑھے جاتے ہيں جو کسى معتبر” مقتل“ ميں نہيں پائے جاتے ۔۔۔آيا اس طرح مذکورہ واقعات کا نقل کرنا صحيح ہے؟ اور صحيح نہيں ہے تو سننے والوں کى کيا ذمہ دارى ہے؟
حوزہ/ مذکورہ طور پر بغير کسى مستند روايت يا ثابت شدہ تاريخ کے ماخذ کے واقعات نقل کرنے کى کوئى شرعى حيثيت نہيں ہے، ہاں اگر بيان حال کے عنوان سے نقل کيا جائے اور اس کا جھوٹا ہونا معلوم نہ ہو تو نقل کرنے ميں کوئى حرج نہيں ہے ۔۔۔
-
احکام شرعی | مردوں کے لئے عزاداری اہل بیت (ع) میں ہونے والے نامحرم خواتین کے نالہ و گریہ زاری کی آواز کو سننے کا کیا حکم ہے؟
حوزہ|جب تک کسی برائی اور مفسدہ کا حامل نہ ہو تو بذات خود کوئی حرج نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
دوسرے کو کوئی بات سمجھانے کے لئے نماز کا کوئی ذکر پڑھنا
حوزہ|اگر نماز کے کسی جزء کی ادائیگی میں قصد قربت نہ رکھے جبکہ ریا کی نیت بھی نہ رکھتا ہو تو کیا نماز صحیح ہے؟ مثلاً کسی دوسرے کو کوئی بات سمجھانے کے لئے رکوع کے ذکر کو اونچی آواز میں پڑھے۔
-
احکام شرعی:
غیر مسلم خواتین کو دیکھنا
حوزہ|کیا باہر کے ملکوں کی غیر مسلم خواتین کو ان کے لباس کی حالت کے پیش نظر دیکھنا اشکال رکھتا ہے؟
-
احکام شرعی:
نوبت کا خیال نہ رکھنا
حوزہ|کیا روٹی لینے یا ڈاکٹر کے معاینہ وغیرہ کی لائن میں نوبت یا باری اور دوسرے کے تقدم ﴿پہل﴾ کے حق کا خیال نہ رکھنا حرام ہے؟
-
احکام شرعی:
تصویر والے کپڑوں میں نماز پڑھنا
حوزہ|کیا ایسے کپڑوں میں نماز پڑھی جاسکتی ہے کہ جن پر انسان یا حیوان کی تصویر بنی ہوئی ہو لیکن وہ کسی دوسرے لباس کے نیچے چھپی ہوئی ہو؟
-
احکام شرعی:
کیا صدقہ کا پیسہ مُدرِّس یا پیش امام کو تنخواہ کے طور پر دے سکتے ہیں آغا سیستانی صاحب رہبر معظم دونوں کا کیا حکم ہے؟
حوزہ|غیر سید کسی سید کو زکوٰۃ (واجب) اور فطرہ نہیں دے سکتا، لیکن دوسرے وجوہات سید کو ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے جیسے کفارہ، رد مظالم اور مستحب صدقہ
-
احکام شرعی:
حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کے احکام
حوزه/اگر روزوں کی وجہ سے دودھ خشک ہو جائے یا کم ہو جائے اور اس سے بچے کیلئے ضرر کا خوف ہو تو روزہ نہ رکھئے اور آپ کو ہر روزہ کے عوض ایک مد طعام فقیر کو دینا ہوگا اور بعد میں روزوں کی قضا کرنی پڑے گی۔
-
احکام شرعی:
کیا روزے کی نیت ضروری ہے؟ کیا نیت کچھ الفاظ کہنے کا نام ہے؟
حوزہ|۔۔۔محلے کی مسجد اذان صبح کا معیار نہیں بلکہ اذان صبح سے نماز صبح کا اولین وقت مراد ہے اور یہ یقین حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس وقت سے کچھ دیر پہلے ہی کهانا پینا وغیرہ ترک کر دیا جائے۔۔۔
-
احکام شرعی:
حرام گوشت حیوان کے اجزا سے بنی ہوئی کریم کا استعمال
حوزہ| ایسی کریم ﴿یا صابن اور ان جیسی دوسری چیزوں﴾ کا استعمال کرنا کہ جن میں حرام گوشت مچھلی کے اجزا شامل ہوں کیا حکم رکھتا ہے؟
-
احکام شرعی:
مستحب نمازوں میں حجاب کا خیال رکھنا
حوزہ|کیا مستحب نمازوں مثلاً نماز شب میں ضروری ہے کہ خواتین واجب نمازوں کی طرح حجاب کا خیال رکھیں؟ اگر اس کا خیال نہ رکھا جائے تو کیا نماز باطل ہے؟
-
احکام شرعی:
حرام گوشت حیوان کے اجزا سے بنی ہوئی کریم کا استعمال
حوزہ| ایسی کریم ﴿یا صابن اور ان جیسی دوسری چیزوں﴾ کا استعمال کرنا کہ جن میں حرام گوشت مچھلی کے اجزا شامل ہوں کیا حکم رکھتا ہے؟
-
احکام شرعی:
معین منافع کے ساتھ سرمایہ کاری کا معاہدہ
حوزہ|ایک شخص اپنے کام (جو کہ سروسز اور تشہیرات فراہم کرنا ہے، تجارتی نہیں) کے لیے دوسروں سے پیسے لے کر انہیں منافع دینا چاہتا ہے، وہ کون سے شرعی معاہدے کی صورت میں ایسا کر سکتا ہے؟
-
احکام شرعی:
تشہد بھول جانا
حوزہ|اگر ہم دوسری رکعت کے دوران نماز جماعت میں شامل ہوں لیکن امام جماعت کی تیسری رکعت میں جب ہماری دوسری رکعت ہو، تشہد کو بجالانا بھول جائیں اور امام جماعت کے ساتھ تیسری رکعت کے لئے کھڑے ہوجائیں تو نماز کے بعد ہمارا فریضہ کیا ہے؟
-
رہبر معظم:
انقلاب سے پہلے بحریہ کی موجودگی ٹیریٹوریل واٹر کے باہر نہیں تھی، آج وہ ساری دنیا کا چکر لگاتی ہے
حوزہ/ رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی بحریہ کے کچھ کمانڈروں اور اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں اس فورس کی بے پناہ صلاحیتوں، خاص طور پر سمندری معیشت کی پالیسیوں کے نفاذ میں تعاون کی اس کی صلاحیتوں کی طرف اشارہ کیا۔
-
احکام شرعی:
پنچگانہ نمازوں كے نوافل کی ترتیب
حوزہ|جمعہ کے دن ظہر اور عصر کی سولہ رکعت نفل پر چار رکعت کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ اور بہتر ہے کہ یہ پوری کی پوری بیس رکعتیں زوال سے پہلے پڑھی جائیں۔
-
احکام شرعی:
خواتین کا ماہواری عادت کے دوران عتبات مشرفہ میں داخل ہونے کا کیا حکم ہے؟
حوزہ|احتیاط واجب کی بنا پر حائض خاتون کا معصومین (علیہم السلام) کے حرم میں یعنی زیرِ گنبد اور اس رواق میں جہاں ضریح مطہر واقع ہے، ٹہرنا جائز نہیں ہے لیکن دوسرے رواق اور حرم سے متصل دوسرے حصوں میں اگر وہ مسجد نہ ہوں تو ٹہرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
کیا امام حسینؑ کے چہلم(اربعین) تک کالا لباس پہننے میں کوئی حرج ہے؟(مکروہ ہے؟)
حوزہ|شعائر الہٰی کی تعظیم کی نیت سے اور حزن و غم کے اظہار کے لئے خاندانِ عصمت و طہارت (علیہم السلام) کی عزاداری کے ایام میں کالا لباس پہننا ثوابِ الہٰی کا باعث ہے۔
-
احکام شرعی:
جو رقم اور اموال مجالس امام حسین علیہ السلام کے اخراجات کے طور پر چندہ کیے گئے ہوں، ان سے بچ جانے والی رقم اور اموال کو کن چیزوں میں خرچ کرنا چاہئے؟
حوزہ|باقی بچ جانے والی رقم اور اموال کو ہدیہ کرنے والوں سے اجازت لے کر نیک کاموں میں خرچ کیا جاسکتا ہے یا انہیں آئندہ کی مجالس عزا کے اخراجات کے لئے رکھا جاسکتا ہے۔
-
احکام شرعی:
کیا عزاداری کی رسومات کے لئے بیت المال کے اموال میں سے استفادہ کیا جاسکتا ہے؟
حوزہ|کلی طور پر اس قسم کے امور متعلقہ ادارے کے قوانین و ضوابط کے تابع ہیں اور ان کی خلاف ورزی جائز نہیں ہے۔ اگر قوانین و ضوابط کے مطابق ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
کیا عزاداری کی رسومات میں مسجد کو سیاہ پوش کرنا اور کالے کپڑے پہننا مکروہ ہے؟
حوزہ|خاندان عصمت و طہارت علیہم السلام کی عزاداری کے ایام میں شعائر الہی کی تعظیم اور حزن و غم کے اظہار کی غرض سے مسجد کو سیاہ پوش کرنا اور کالے کپڑے پہننا ثوابِ الہی کا باعث ہے۔
-
احکام شرعی:
کیا عزاداری میں من سگ حسینم (میں حسین علیہ السلام کا کتا ہوں) جیسے الفاظ کا استعمال کرنے میں کوئی حرج ہے؟
حوزہ|ان الفاظ کا زبان پر لانا مناسب نہیں ہے اور ہر صورت میں بہتر ہے کہ مومنین معصومین علیہم السلام اور خاص طور پر سید و سالار شہیدان حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی عزاداری کے آداب کا خیال رکھیں۔
-
احکام شرعی:
آئمہ عليھم السلام کے مقدس روضوں پر بعض لوگ چہرے کے بل گرتے ہيں اور اپنا سينہ اور چہرہ رگڑتے ہيں مذکورہ عمل کا کيا حکم ہے؟
حوزہ|مذکورہ اعمال کى کوئى شرعى حيثيت نہيں ہے جوکہ آئمہ عليھم السلام کے لئے اظہار غم، عزادارى اور اظہار ولايت کا غير متعارف طريقہ ہے، بلکہ اگر قابل توجہ بدنى ضرر يا لوگوں کى نظر ميں مذھب کى توھين کا سبب ہو تو جائز نہيں ہے۔
-
احکام شرعی:
مجالس اور عزاداری کے دستوں میں ڈرم(طبل)، سنج(جھانجھ یا تھالی نما سازCymbal) اور بِگَل (سنگھا Bugle) کے استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
حوزہ|معمول کے مطابق رائج اور متعارف انداز میں طبل، سنج اور بِگَل استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اس طرح استعمال نہ ہو کہ دوسروں کو ایذاء رسانی اور تکلیف پہنچانے کا سبب بنے۔
-
ایرانی بحریہ نے جو کارنامہ کیا ہے وہ دنیا کی بہت کم بحری فوجیں کر پاتی ہیں: رہبر معظم
حوزہ/ اس ملاقات میں حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے دنا ڈسٹرائر اور مکران بیس شپ پر مشتمل فلوٹیلا 86 کے کمانڈروں اور عملے نیز بحریہ کے کمانڈر اور بحریہ کے اس عظیم مشن کی منصوبہ بندی، لاجیسٹک امداد اور عمل درآمد میں شامل تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔