۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
معین منافع کے ساتھ سرمایہ کاری کا معاہدہ

حوزہ|ایک شخص اپنے کام (جو کہ سروسز اور تشہیرات فراہم کرنا ہے، تجارتی نہیں) کے لیے دوسروں سے پیسے لے کر انہیں منافع دینا چاہتا ہے، وہ کون سے شرعی معاہدے کی صورت میں ایسا کر سکتا ہے؟

حوزہ نیوز ایجنسی|

معین منافع کے ساتھ سرمایہ کاری کا معاہدہ

سوال: ایک شخص اپنے کام (جو کہ سروسز اور تشہیرات فراہم کرنا ہے، تجارتی نہیں) کے لیے دوسروں سے پیسے لے کر انہیں منافع دینا چاہتا ہے، وہ کون سے شرعی معاہدے کی صورت میں ایسا کر سکتا ہے؟

جواب: یہ شخص عقدِ وکالت کی شکل میں معاہدہ کر سکتا ہے، اس طرح کہ سرمائے کا مالک اسے اپنی رقم سے پیش نظر معاشی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے وکالت ﴿پاور آف اٹارنی﴾ دے دے اور اسے حاصل شدہ منافع کی ایک مقررہ رقم (معاہدے کے مطابق) ماہانہ یا معاہدے کے اختتام پر ادا کرے اور بقیہ ﴿حاصل شدہ منافع﴾ کو وکالت کی اجرت کے طور پر خود رکھ لے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .