تیتر سه زیرسرویس
-
آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:حیوانوں کے پالنے کا شرعی حکم
حوزہ؍حیوانات کے پالنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے، لیکن اس سے باایمان لوگوں کا کوئی مقصد ضرور ہونا چاہیے؛ ہرچند کہ ان سے استفادہ کرنا خوبصورتی اور اچھی آواز سننے کے لئے ہی کیوںنہ ہو؛ اور اس بات کا بھی خیال رہے کہ یہ کام اسراف اور فضول خرچی کا باعث بھی نہ بنے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:انٹرنیٹ پر کمائی کرنا
حوزہ؍آپ اس عمل سے حاصل ہونے والی کمائی کے مالک نہیں بنیں گے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:ایسی حدیث نقل کرنا جس کی صحت کا یقین نہ ہو
حوزہ؍اگر وہ حدیث کے صحیح ہونے کا ذکر نہ کرے اور وہ حدیث مشہور ہو تو اس کا ذکر کیا جا سکتا ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:ممیز بچے کے سامنے حجاب
حوزہ؍احتیاط واجب یہ ہے کہ عورت اپنے بدن اور بالوں کو ایسے بچے سے چھپائے کہ جو ابھی بالغ نہ ہوا ہو لیکن اچھے اور برے کو سمجھتا ہو اور اس حد کو پہنچ چکا ہو کہ شہوت آمیز نظر رکھتا ہو، ممیز ہونے کی عمر، افراد کی استعداد، درک اور ذہانت کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:واشنگ مشین
حوزہ؍اگر دھونے سے پہلے واشنگ مشین کا اندورنی حصہ پاک ہو تو لباس سے نجاست کے زائل ہوجانے کے بعد اگر آبِ کُر سے متصل پانی کے ساتھ ایک باریا قلیل پانی کے ساتھ دو بار دھویا جائے اور معمول کے مطابق اس کا پانی نکال دیا جائے تو اس صورت میں لباس پاک ہوجاتا ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:نماز میں امام حسینؑ پر سلام بھیجنا
حوزہ؍کلی طور پر نماز میں غیر خدا کو مخاطب قرار دینا نماز کے باطل ہونے کا باعث ہے، البتہ اگر حکم سے لاعلمی کی وجہ سے، اپنی نماز کو صحیح سمجھتا تھا تو سابقہ نمازوں کی قضا نہیں ہے لیکن احتیاط واجب کی بناء پرضروری ہے کہ سجدہ سہو کرے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:یوم استاد کا تحفہ
حوزہ؍ان تحائف کے قبول کرنے میں بذات خود کوئی حرج نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:الیکٹریکل ساز و سامان کو پاک کرنا
حوزہ؍صرف پانی سے پاک ہوسکتا ہے۔ نماز باطل نہیں ہے، مگر یہ کہ نماز پڑھنے والے کو نماز ختم ہونے سے پہلے معلوم ہوجائے کہ موبائل فون کی نجاست رطوبت کے ساتھ اس کے لباس یا بدن تک پہنچ گئی ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:قبلہ کی سمت کا خیال نہ رکھنا
حوزہ؍ قبلہ کی سمت کا اطمینان ہوتے ہوئے قبلہ سے انحراف جائز نہیں ہے؛ لیکن اگر قبلہ سے انحراف اتنا کم ہو کہ عرف میں اسے رو بہ قبلہ شمار کیا جائے تو نماز صحیح ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ شیخ حافظ بشیر حسین نجفی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:کچھ افراد دیکھے ہیں جو مکمل ڈارھی منڈوا کر نماز پڑھتے ہیں کیا ان کی نماز درست ہو گی؟
حوزہ؍ماز درست ہے اگر اس نے مکمل شرائط کے ساتھ نماز ادا کی ہے لیکن خداوندعالم نے قرآن میں فرمایا ہے کہ خدا صرف اور صرف متقیوں کے اعمال کو قبول کرتا ہے اور ظاہر ہے جو داڑھی منڈواتا ہے وہ متقی نہیں ہے بلکہ ہمیشہ گناہ کبیرہ کرتا ہے۔