حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غیر اسلامی معاشروں میں حجاب کے وجوب کا مسئلہ ہمیشہ سے سوالات کا باعث رہا ہے۔ بعض لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ اگر بے حجابی سے دوسروں کے گناہ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو شاید اس کی شرعی پابندی کم ہو جاتی ہے، حالانکہ یہ استفتاء واضح کرتا ہے کہ حجاب کا حکم زمان و مکان یا دوسروں کی نگاہ سے وابستہ نہیں ہے۔
اسی موضوع پر حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہای سے کیا گیا ایک استفتا اور اس کا جواب ذیل میں قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
سوال: کیا ایسے مقام پر، جہاں حجاب نہ کرنے سے کسی کے گناہ میں پڑنے کا سبب نہ بنتا ہو، خواتین کے لیے سر ڈھانپنا واجب ہے؟ بشرطیکہ جسم کے باقی حصے مکمل طور پر ڈھکے ہوں۔ مثال کے طور پر یورپ میں، جہاں لوگ حجاب کو خاص اہمیت نہیں دیتے، کسی خاتون کے سر کے بال نظر آنے سے کیا قباحت ہو سکتی ہے؟
جواب: خواتین پر حجاب واجب ہے، چاہے ان کی بے حجابی سے کوئی دوسرا شخص گناہ میں مبتلا نہ بھی ہوتا ہو۔









آپ کا تبصرہ