۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنا!

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب نے "سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے" سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے "سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے" سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو احکام شرعی کے حوالے سے دلچسپی رکھنے والوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

* سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کا حکم!

سوال: کیا سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز (پروفائل وغیرہ) پوسٹ کرنا جائز ہے؟ (میں نے دیکھا ہے کہ اکثر مذہبی اور انقلابی افراد اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کرتے ہیں۔)

جواب: مردوں کے لیے اصولی طور پر اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔ تاہم، خواتین کے لیے، اگر تصاویر اور ویڈیوز میں وہ حجاب کے شرعی تقاضوں کے بغیر ہوں، تو احتیاط واجب کی بنا پر جائز نہیں ہے۔

۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .