۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مکہ

حوزہ/ سعودی عرب میں ایک صہیونی صحافی کو شہر مدینہ منورہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے جہاں اس نے حرم نبوی سے کچھ تصاویر اور ویڈیوز بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں حکومت آل سعود مسلمانوں کے مذہبی عقائد کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

گزشتہ سال حج کے موسم میں ایک اسرائیلی صحافی نے مکہ مکرمہ پہنچ کر کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں جس کے بعد آل سعود حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

اب ایک تازہ نئے واقعے میں ایک صہیونی صحافی کو شہر مدینہ منورہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے جہاں اس نے حرم نبوی سے کچھ تصاویر اور ویڈیوز بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صہیونی صحافی نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے یورپی پاسپورٹ کا استعمال کیا اور اردن کے راستے سعودی عرب میں داخل ہوا۔

اسرائیل کے ٹی وی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ میں حرم نبوی میں اسرائیلی صحافی کو دیکھ کر وہاں موجود زائرین مشتعل ہو گئے اور وہاں موجود منیجرز سے شکایت کی۔

واضح رہے کہ مذہب اسلام کے مطابق شہروں مکہ اور مدینہ میں غیر مسلموں کا داخلہ ممنوع ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .