حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اداریہ حج و زیارت نے یہ اطلاع دی ہے کہ حج 2025 کے زائرین کے لیے مکہ اور مدینہ کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر غیر زیارتی شہروں میں آمد و رفت کی اجازت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق،چونکہ حج کے ویزے صرف زیارت کے مقصد سے جاری کیے جاتے ہیں، اس لیے حج کے موسم میں تمام اسلامی ممالک کے زائرین کو صرف مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں آمد و رفت کی اجازت ہے، اور سعودی عرب کے دیگر شہروں کا انفرادی سفر ممنوع ہے۔
رپورٹ کے مطابق، حج کے موقع پر جاری کیے گئے ویزے کا مقصد صرف زائرین کی مکہ اور مدینہ جیسے مقدس شہروں میں موجودگی کو ممکن بنانا ہے۔
اس بنا پر اگر کوئی غیر ملکی زائر طائف، ریاض، جدہ یا سعودی عرب کے دیگر شہروں میں انفرادی طور پر موجود پایا گیا تو اسے غیر قانونی آمد و رفت تصور کیا جائے گا، اور قوانین کے مطابق اس کے لئے مشکلات کا سامنا ہوگا۔
زائرین سے گزارش ہے کہ سعودی عرب میں قیام کے دوران تمام ملکی قوانین و ضوابط کا احترام کریں، اور بہتر ہے کہ ان کی نقل و حرکت گروہی شکل میں اور حجاج کے لیے مخصوص بسوں کے ذریعے ہو۔









آپ کا تبصرہ