۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سرزمین وحی

حوزہ/ بدھ کی شام تک اس سال حج کے لئے 37 ہزار ایرانی زائرین مکہ مکرمہ میں وارد ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حج کے ایام قریب آتے ہی 24 مئی کو شروع ہونے والے ایران کے 21 ائرپورٹ سے سعودی عرب جانے والے ایرانی قافلوں کی روانگی میں تیزی آئی ہے اور بدھ (7 جون) تک 37,479 عازمین حج سرزمین وحی میں داخل ہو چکے ہیں۔

مکہ مکرمہ ہیڈ کوارٹر کے اعلان کے مطابق، ایران سے اس سال حج کے لیے روانہ ہونے والے 557 قافلوں میں سے 68 قافلے اس وقت مدینہ منورہ میں اور 226 قافلے مکہ کے ہوٹلوں میں قیام پذیر ہیں، ان دنوں قافلوں کی صورت میں سعودی عرب میں داخل ہونے والے حجاج کی تعداد 37 ہزار 479 ہے۔

اس اعلان میں کہا گیا ہےکہ اب تک 28 ہزار 814 زائرین سمیت 216 قافلے 147 پروازوں کے ساتھ مدینہ منورہ میں داخل ہوچکے ہیں جن میں سے 20 ہزار 890 افراد سمیت 148 قافلے روضہ رسولؐ اور جنت البقیع کی زیارت اور میقات میں احرام باندھنے کے بعد مکہ روانہ ہوئے ہیں۔

78 قافلے جن میں 8665 افراد بھی شامل تھے جدہ ایئرپورٹ کے ذریعے سعودی عرب میں داخل ہوئے اور میقات جحفہ میں مُحرِم ہونے کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوئے۔

سرزمین وحی میں داخل ہونے والے ایرانی حجاج کی کل تعداد میں سے 27 ہزار 641 افراد مکہ میں اور 9 ہزار 838 افراد مدینہ میں ہیں۔

واضح رہے کہ ایران سے رواں سال حج کے لیے 87 ہزار 550 افراد سعودی عرب جائیں گے اور روانگی کی پروازیں جون کے آخر تک تک جاری رہیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .