۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
ہندوستان اور مملکتِ سعودی عربیہ کے مابین حج 2024 کے لیے دو طرفہ معاہدے پر دستخط

حوزہ/ خواتین و اطفال کی فلاح و بہبودی اور اقلتیی امور کی وزیر اسمرتی زبین ایرانی اور سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے دو طرفہ حج معاہدے پر جدہ میں دستخط کیے۔ اس موقع پر وزارتِ امورِ خارجہ اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن بھی ساتھ تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جدہ/7 جنوری خواتین و اطفال کی فلاح و بہبودی اور اقلتیی امور کی وزیر اسمرتی زبین ایرانی اور سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے دو طرفہ حج معاہدے پر آج جدہ میں دستخط کیے۔ اس موقع پر وزارتِ امورِ خارجہ اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن بھی ساتھ تھے۔

معاہدے کے مطابق حج 2024 میں ہندوستان سے 1,75,025 عازمینِ حج کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ جس میں حج کمیٹی آف انڈیا کےلیے 1,40,020 اور حج گروپ آ پریٹرز کے لیے 35005 نشستیں مخصوص کی گئی ہیں ۔ اس موقع پر مملکتِ سعودی عرب کے وزیر حج اور عمرہ نے ہندوستانی عازمین حج کو بہترین سہولت ، آسانی اور بنیادی معلومات فراہم کرنے اور اُن کو فروغ دینے میں ڈیجیٹل اقدامات کے لیے حکومتِ ہند کی ستائش اور تعر یف کی ہے۔ ملکتِ سعودی عرب کے وزیرِ حج و عمرہ نے بھی امورِ حج میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ ہندوستان سے بغیر محرم کے خواتین عازمین حج کو بھیجنے کے اقدام کی بھی مملکتِ سعودی عرب نے حوصلہ افزائی اور ستائش کرتے ہوئے حکومتِ ہند کی تعریف کی ہے۔

خواتین و اطفال کی فلاح و بہبودی اور اقلتیی امور کی وزیر اسمرتی زبین ایرانی دوطرفہ حج معاہدے پر دستخط کے بعد مملکتِ سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ کے ساتھ کے ہمراہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جدہ کے حج ٹرمینل کا دورہ کیا، تاکہ ہندوستانی عازمین کے لیے ہر سطح پر حج کے انتظامات نگرانی کرکے حج کے طریقہ کار کو مزید آسان اور سہولت بخش بنایا جا سکے۔

دو طرفہ معاہدے کے بعد خواتین و اطفال کی ترقی اور اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی زوبین ایرانی اور مرلی دھرن، وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور پارلیمانی امور نے ترکی اور ملائیشیاء کے اپنے ہم منصب وزراء سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران حج کے انتظام اور انتظامیہ کے تجربات کا اشتراک کیا گیا اور حج کے انتظامات اور مضبوط و بہتر بنانے کے لیے لائحہ عمل تلاش کرنے پر غور کیا گیا۔

ہندوستان اور مملکتِ سعودی عربیہ کے مابین حج 2024 کے لیے دو طرفہ معاہدے پر دستخط

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .