۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حج 2024

حوزہ/ حج کمیٹی آف انڈیا نے وزیر اقلیتی امور محترمہ اسمرتی زبین ایرانی کے دورے مدینہ منورہ کے دوران وزیرِ موصوفہ کی خواہش اور عازمین حج کی سہولیات میں مزید اضافے اور حج 2024 کو مثالی حج بنانے کے لیے سفرِ حج سے قبل تربیتِ حج کی اہمیت و افادیت کو انتہائی اہم امر قرار دیتے ہوئے تربیت دہندگان ( ٹینرز ) کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے ۔ تاکہ ہر عازم کا حج ذہنی سکون کے ساتھ مکمل اور اطمینان بخش ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی/ حج کمیٹی آف انڈیا نے وزیر اقلیتی امور محترمہ اسمرتی زبین ایرانی کے دورے مدینہ منورہ کے دوران وزیرِ موصوفہ کی خواہش اور عازمین حج کی سہولیات میں مزید اضافے اور حج 2024 کو مثالی حج بنانے کے لیے سفرِ حج سے قبل تربیتِ حج کی اہمیت و افادیت کو انتہائی اہم امر قرار دیتے ہوئے تربیت دہندگان ( ٹینرز ) کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے ۔ تاکہ ہر عازم کا حج ذہنی سکون کے ساتھ مکمل اور اطمینان بخش ہو۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی، آئی آر ایس نے جو ان دنوں مرکزی وزیر اقلیتی امور حکومتِ ہند کی قیادت و راہنمائی میں نظام حج اور سہولیات کے جائزے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفد میں شامل ہیں سعودی عرب سے بتایا کہ امسال حج ٹینرز کی تربیت دہلی میں فروری 2024 کے پہلے ہفتہ میں منعقد ہونے کے امکان ہیں ۔

آفاقی جی نے مزید بتایا کہ گزشتہ سالوں میں 300 سے 350 عازمین حج کے لیے ایک ٹینز مقرر کیا جاتا رہا ہے ، لیکن امسال تربیت کو آسان ، صحیح اور بامعنیٰ بنانے کے لیے ایک تربیت یافتہ ٹینر کو صرف 150 عازمین کی تربیت کے لیے مقرر کیا جارہا ہے۔ تاکہ ہر عازمِ کو ضلعی اور زمینی سطح پر بہتر سے بہتر تربیتی سہولیت فراہم ہو سکے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی- ای- او- نے مزید بتایا کہ ٹینرز تربیت کے دوران حج ایب بھی لانچ کیا جائے گا اس کے طریقہ استعمال اور فوائد سے بھی آگاہی کرائی جائے گی۔ حج 2024 میں خواتین عازمین کے لیے خصوصی طور خاتون ٹینر کا بندوبست بھی کیا جا رہا ہے۔

حج یا عمرہ کی سعادت حاصل کیے ہوئے محنتی، نرم لب و لہجے اختیار کرنے والے، عربی اردو، ہندی، انگریزی کے ساتھ مقامی زبان اور کمپیوٹر کی جدید ٹیکنالوجی سے واقف، اینی ذمہ داریوں کے لیے دیانتدار، دینی جزبے اور ثوابِ دارین کے متمنی 25 سے 60 سال کی عمر کے خوش بخت افراد اس عظیم خدمت کو انجام دینے کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر تحریر جملہ اصول و قوائد کی پابندی کرتے ہوئے 15 جنوری تک آن لائن درخواست دے سکتے۔

واضع رہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے اس دو روزہ تربیتی کیمپ سے تربیت یافتہ ٹینرس ہی ریاستی حج کمیٹیوں کی قیادت میں ضلعی سطح پر عازمین کو تربیت دینے کے مجاز ہونگے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .