۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
محفل میلاد

حوزہ/ چھٹی سالانہ محفل جو ہر سال حضرت زہراء کی ولادت کی مناسبت سے مسجد شیعہ اثناء عشری کمیٹی اور انجمن محبان اہلبیتؑ ملکھیڑ کے تحت منعقد ہوتی ہے اور اس سال اس محفل کے مہمان خصوصی حجۃ الاسلام والمسلمین جناب سید شباب نقوی سرسوی صاحب تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،چھٹی سالانہ محفل جو ہر سال حضرت زہراء کی ولادت کی مناسبت سے مسجد شیعہ اثناء عشری کمیٹی اور انجمن محبان اہلبیتؑ ملکھیڑ کے تحت منعقد ہوتی ہے اور اس سال اس محفل کے مہمان خصوصی حجۃ الاسلام والمسلمین جناب سید شباب نقوی سرسوی صاحب تھے۔

ہندوستان؛ مسجد شیعہ اثناء عشری ملکھیڑ گلبرگہ میں ولادت حضرت فاطمه زہراؑء کی مناسبت سے عظیم الشان محفل کا اہتمام

اس عظیم الشان محفل کا آغاز حیدرآباد سے آئے ہوئے مہمان قصیدہ خوانوں کے نذرانہ عقیدت سے ہوا، جبکہ نظامت کی زمہ داری شاعر و ذاکر جناب سید مدثر حسین رضوی محسن کمال صاحب نے سنبھالی۔

ہندوستان؛ مسجد شیعہ اثناء عشری ملکھیڑ گلبرگہ میں ولادت حضرت فاطمه زہراؑء کی مناسبت سے عظیم الشان محفل کا اہتمام

محفل کا مکمل طور پر آغاز تلاوتِ قرآن کریم کے ذریعہ سے ہوا جسے استاد صوت و لحن مولانا حاجی محمد علی نجفی صاحب نے انجام دیا۔

نوجوان مقرر حیدر حسین خان نے کون فاطمہ؟ کے عنوان سے احادیث و تاریخ کی روشنی میں فضائل حضرت زہراء پیش کئے، جس کا اختتامی جملہ یہ تھا کہ کون فاطمہ؟ وہ فاطمہ کہ جس کا آخری معصوم بیٹا اس دنیا میں عدل و انصاف کو ایسے ہی عام کردے گا جیسے وہ ظلم و ستم سے بھری ہوگی۔

ہندوستان؛ مسجد شیعہ اثناء عشری ملکھیڑ گلبرگہ میں ولادت حضرت فاطمه زہراؑء کی مناسبت سے عظیم الشان محفل کا اہتمام

اس محفل کے لیے شہر مقدس قم کا مصرعہ طرح: مرتضیٰؑ ہیں سورہٗ توحید کوثر فاطمہؑ پیش کیا گیا تھا۔

کہ جس پر شاعروں نے اپنا اپنا کلام پیش کیا

ان کے کلام کی صرف تضمین یہاں پیش کی جارہی ہے:

ہندوستان؛ مسجد شیعہ اثناء عشری ملکھیڑ گلبرگہ میں ولادت حضرت فاطمه زہراؑء کی مناسبت سے عظیم الشان محفل کا اہتمام

جناب عباس باقری صاحب (حیدرآباد )

آئینہ در آئینہ قرآں کے جلوے دیکھیے

مرتضیٰؑ ہیں سورہٗ توحید کوثر فاطمہؑ

جناب میر جعفر علی اجمل صاحب (حیدرآباد )

ساری دنیا کو ملا پیغام یہ یٰس سے

مرتضیٰ ہیں سورۂ توحید کوثر فاطمہ

جناب صابر حسینی صاحب (گلبرگہ)

علت فرمان کن کی آپ محور فاطمہ

مرتضیٰؑ ہیں سورہٗ توحید کوثر فاطمہؑ

جناب محسن کمال صاحب (حیدرآباد)

زندگی قرآن کی یہ دونوں سورے بن گئے

مرتضیٰؑ ہیں سورہٗ توحید کوثر فاطمہؑ

ہندوستان؛ مسجد شیعہ اثناء عشری ملکھیڑ گلبرگہ میں ولادت حضرت فاطمه زہراؑء کی مناسبت سے عظیم الشان محفل کا اہتمام

اس محفل میں مقامی علمائے اہلسنت مولانا حافظ نذر الاسلام اور مولانا حافظ محمد ذاکر علی (امام جمعہ و جماعت جامع مسجد) بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی فضائل حضرت زہراء سلام اللہ علیہا پیش کیے۔

مہمان خصوصی حجۃ الاسلام والمسلمین سید شباب نقوی سرسوی صاحب (نمائندہ آیت اللہ مکارم شیرازی صاحب ہندوستان) نے حضرت زہراء کے فضائل کے مختلف گوشوں کو بیان کیا اور علامہ اقبال کے اس شعر کی وضاحت فرمائی:

ہندوستان؛ مسجد شیعہ اثناء عشری ملکھیڑ گلبرگہ میں ولادت حضرت فاطمه زہراؑء کی مناسبت سے عظیم الشان محفل کا اہتمام

مریم از یک نسبت عیسی عزیز

از سه نسبت حضرت زهرا عزیز

کہ حضرت مریم کو ایک جہت سے فضیلت حاصل ہے اور وہ بھی یہ کہ وہ ایک معصوم نبی کی ماں ہیں، مگر حضرت زہراء کو تین جہتوں فضیلت حاصل ہے،وہ حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفی ﷺ کی دختر ہیں مولائے کائنات حضرت علی کی زوجہ ہیں اور حضرات حسنین کی والدہ ہیں۔آخر میں مولانا نے سارے منتظمین کے لیے دعاء خیر فرمائی۔

ہندوستان؛ مسجد شیعہ اثناء عشری ملکھیڑ گلبرگہ میں ولادت حضرت فاطمه زہراؑء کی مناسبت سے عظیم الشان محفل کا اہتمام

مولانا حاجی محمد علی کرگلی صاحب نے بھی کمیٹی اور انجمن کی تمام کاوشوں کو سراہا اور جوانوں کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو بہترین سے بہترین علماء کی مہمان نوازی کا موقع اللہ کی جانب سے مل رہا ہے، لہٰذا اسے غنیمت سمجھیں۔

ہندوستان؛ مسجد شیعہ اثناء عشری ملکھیڑ گلبرگہ میں ولادت حضرت فاطمه زہراؑء کی مناسبت سے عظیم الشان محفل کا اہتمام

محفل کے اختتام پر حافظ مولانا مرزا صادق علی بیگ (امام جمعہ و جماعت مسجد شیعہ اثناء عشری، ملکھیڑ) نے تمام علمائے کرام، قصیدہ خوانوں، شعراء، برادران اہلسنت اور مہمان حضرات کا شکریہ ادا کیا اور پھر تبرکات کربلاء معلیٰ کی زیارت کے بعد دعائے سلامتی امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف سے محفل کو سال آئندہ تک ملتوی کردیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .