حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محمد اسحاق فیاض نے نجف اشرف سے مرحوم آیت اللہ محسن علی نجفی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
حجۃ الاسلام والمسلمین حاج شیخ محسن علی نجفی کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا، انہوں نے پاکستان میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔
میں اس فقدان پر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور مرحوم کے اہل خانہ اور خاص کر فرزندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔
انا لله و انا الیه راجعون
محمد اسحاق فیاض