۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
نجف اشرف

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ سید سیستانی کی طرف سے مرحوم آیت اللہ العظمیٰ خوئی کے شاگرد اور وکیل آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی اور مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بروز جمعرات 11 جنوری 2024 کو آیت اللہ العظمیٰ سید سیستانی کی طرف سے مرحوم آیت اللہ العظمیٰ خوئی کے شاگرد اور وکیل آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی اور مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا ۔

یہ اہتمام سید خوئی علیہ الرحمہ کی قبر کے ساتھ متصل مسجد خضراء میں ہوا ، مرجع آیت اللہ سید علی سیستانی کے فرزندان سید رضا سیستانی و سید باقر سیستانی دروازے پر مہمانوں کے استقبال کےلئے پروگرام کے دوران موجود رہے۔

حوزہ علمیہ نجف اشرف کے بزرگ فقہاء و علماء نے اس مجلس فاتحہ خوانی میں شرکت فرمائی ، وہیں حرم امام حسین علیہ السلام اور حرم ابو الفضل العباس علیہ السلام کی انتظامیہ کی بھی بڑی تعداد کربلا سے شرکت کےلئے نجف اشرف تشریف لائی ہوئی تھی۔

اہل عراق کی سیاسی و مذھبی شخصیات کے علاوہ عراقی طلباء و عوام کے ساتھ ساتھ افغانستان اور ہند و پاک کے طلباء و علماء کرام کی بڑی تعداد بھی شریک محفل رہی اور آیت اللہ سید علی سیستانی کے فرزندان پروگرام کے شروع سے آخر تک میزبانی کے خدمت انجام دیتے رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .