۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی علمی زندگی سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے ہیئت ائمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے منعقدہ آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی مجلس ترحیم میں شرکت کی۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس ترحیم و تعزیتی جلسہ حجت الاسلام والمسلمین بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی، ہیئت ائمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

مجلس ترحیم میں مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی علمی زندگی سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ایسے بزرگ عالم دین کا خلا پُر ہونا بہت مشکل ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

بعد ازاں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی علمی زندگی سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .