۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی مرحوم کے لئے مجلس ترحیم کا انعقاد

حوزہ / شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کے ایصالِ ثواب کے لئے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کے ایصال ثواب کے لئے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی اور اہم خطاب بھی کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مرکزی صوبائی و ڈویژنل تنظیمی ذمہ داران بھی موجود تھے۔

بعد ازاں آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی اور قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت بھی پیش کی گئی۔

شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی مرحوم کے لئے مجلس ترحیم کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .