۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کی جامعہ امام سجاد (ع) جھنگ کے سالانہ جلسہ میں شرکت اور خطاب

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے جامعہ امام سجاد (ع) جھنگ کے سالانہ جلسہ میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جامعہ امام سجاد (ع) جھنگ کی جانب سے منعقدہ عظیم الشان سالانہ جلسے میں خصوصی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق پروگرام میں اسلامی تحریک پاکستان کے جھنگ سے حمایت یافتہ کامیاب امیدوار شیخ وقاص اکرم کے والد محترم شیخ محمد اکرم نے بھی شرکت کی اور انتخابات میں حمایت کرنے پر مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے تمام سیاسی، سماجی شخصیات کو کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی۔ بعدازاں ملک و ملت کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی جامعہ امام سجاد (ع) جھنگ کے سالانہ جلسہ میں شرکت اور خطاب

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .