۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کی کوئٹہ میں اجتماعی شادیوں کے پروگرام میں خصوصی شرکت

حوزہ / ولادت باسعادت مولود کعبہ امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پُرمسرت موقع پر پاکستان کے شہر کوئٹہ کے غریب مومنین کے لیے تیسری اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے شہر کوئٹہ میں سید الشہداءاسکاؤٹس، ویلفیئر سوسائٹی آرگنائزیشن کوئٹہ کی جانب سے ولادت باسعادت مولود کعبہ امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پُرمسرت موقع پر کوئٹہ کے غریب مومنین کے لیے تیسری اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل نے خصوصی شرکت کی اور اہم خطاب بھی کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس پروگرام میں مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان اور کوئٹہ کے علماء کرام و معزز شخصیات و ذمہ داران بھی موجود موجود تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .