۲۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۴ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 12, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے شیعہ علماء کونسل کوئٹہ کی جانب سے منعقدہ نمائندہ علماء اجلاس میں شرکت کی اور اہم خطاب بھی کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے شیعہ علماء کونسل کوئٹہ کی جانب سے منعقدہ نمائندہ علماء اجلاس میں شرکت کی اور اہم خطاب بھی کیا۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا: موجودہ مسائل بالخصوص پارہ چنار میں جو اس وقت صورتحال ہے اور جو حقائق ہمارے سامنے آرہے ہیں اس پر کام کر رہے ہیں۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی ان مسائل پر بہت باریک نظر ہے۔ ہم معاملات کو حکمت عملی سے حل کرتے ہیں اور کر بھی رہے ہیں۔

ہم معاملات کو حکمت عملی سے حل کرتے ہیں / مسائل کا حل باہمی مشاورت سے ہی ممکن ہے

علامہ شبیر حسن میثمی نے مزید کہا: جو مہاجرین کے انخلا کا مسئلہ ہے اس پر بھی ہماری نظر ہے۔ ذمہ داران اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں قانون کے مطابق جو پاکستانی موجود ہیں ان کو تنگ کرنا قابل صد افسوس ہے۔

انہوں نے کہا: ہم تشیع ملک کی پر امن شناخت ہیں لہذا ایسا کوئی بھی عمل جو قانون سے مطابقت نہ رکھتا ہو قابل مذمت ہے۔ مسائل کا حل باہمی مشاورت سے ہی ممکن ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .