حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے بھوجانی ہال سولجر بازار میں عظیم الشان فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کی اور کراچی بھر کے علماء کرام، سیاسی افراد، سماجی، صحافی اور سکھ برادری کے افراد نے شرکت اور خطاب کیا۔
مقررین نے اپنے خطاب کے دوران کہا: اسرائیل پوری دنیا کے انسانوں کے لیے ایک ناسور بن چکا ہے ہم سب کو ملک کر اس ناسور کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ہم مجاہدین فلسطین کی ہمت، جرأت، مزاحمت اور استقامت کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ صرف کانفرنس ہے ہمارے لیے اگر حکم آیا تو گلی گلی کوچہ کوچہ سے عوامی سمندر فلسطینی مجاہدین کی مدد کے لیے حاضر ہو گا۔
تمام مسالک و مکاتبِ فکر کے لوگوں کا یہاں جمع ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ہم اُمت واحدہ ہیں اور اس محبت و جذبے کے ساتھ دشمن کو ہرایا تھا اور ہرائینگے، اسرائیل مردہ باد تھا مردہ باد ہے اور ان شاءاللہ بہت جلد نابود ہو گا۔