۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
فلسطین کانفرنس

حوزه/ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سہون شریف میں فلسطین ماضی، حال اور مستقبل کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سہون شریف میں فلسطین ماضی، حال اور مستقبل کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین انبیاء کرام علیہم السلام کی سرزمین اور برکتوں والی دھرتی ہے۔ فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کرنے والوں کی شکست یقینی ہے پوری امت مسلمہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

غاصب صہیونی ریاست؛ عنقریب صفحہء ہستی سے مٹ جائے گی، مقررین

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین نے طوفان الاقصیٰ کے ذریعے اسرائیلی ریاست کو مکڑی کے جالے میں بدل دیا ہے نائب امام رہبر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی پیشگوئی درست ثابت ہوگی اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل عنقریب صفحہ ھستی سے مٹ جائے گی۔

غاصب صہیونی ریاست؛ عنقریب صفحہء ہستی سے مٹ جائے گی، مقررین

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ عالمی استکباری قوتوں نے جرمنی کے بٹلر کے گناہ کی سزا فلسطینیوں کو کیوں دی۔ اگر امریکہ کو اسرائیلیوں سے اتنی ہی محبت ہے تو اسے امریکہ بلا کر اپنی 53 ویں ریاست بنا دے، یا برطانیہ اپنے ایک جزیرے کو اسرائیلی ریاست بنا دے۔ غاصب اسرائیل کینسر کا پھوڑا ہے اسے عالمی استکباری قوتوں نے امت مسلمہ کے قلب پر خنجر کی طرح چلایا ہے۔

غاصب صہیونی ریاست؛ عنقریب صفحہء ہستی سے مٹ جائے گی، مقررین

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی صوبۂ سندھ مولانا ممتاز حسین سہتو نے کہا کہ پاکستان کے عوام غاصب اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ غاصب اسرائیل کی غزہ کے مظلوم عوام پر بمباری قابلِ مذمت ہے اسرائیل کی 76 سالہ تاریخ ظلم و بربریت سے بھری ہوئی ہے۔

غاصب صہیونی ریاست؛ عنقریب صفحہء ہستی سے مٹ جائے گی، مقررین

غاصب صہیونی ریاست؛ عنقریب صفحہء ہستی سے مٹ جائے گی، مقررین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .