۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ملبور آسٹریلیا احتجاج

حوزہ/ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں 50 ہزار سے زائد افراد نے صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی اور نیتن یاہو کا ہٹلر سے موازنہ کرتے ہوئے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں پر جاری صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف پچاس ہزار سے زائد افراد نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن کی سڑکوں پر مسلسل تیسرے ہفتے بھی غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں احتجاج کیا۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی عوام کے ہزاروں حامیوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا ایڈولف ہٹلر سے موازنہ کیا گیا تھا، یہ مظاہرہ شہر کی مرکزی لائبریری میں منعقد کیا گیا۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فلسطینیوں کی حمایت میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ پر ہو رہے حملے اور جنگ بند کرنے کے مطالبے کے لیے بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے جا رہے ہیں جب کہ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اتوار کو علی الصبح خبر دی کہ صیہونی عبوری حکومت غزہ کی پٹی کے شمال میں فاسفورس بموں سے بمباری کر رہی ہے۔

فلسطینی اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی پر عبوری صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملوں کے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ گزشتہ تین ہفتوں میں غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے خطرناک ہوائی حملے کی زد میں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .