۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
غزہ

حوزہ/ اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں القدس ہسپتال کے اطراف کی عمارتوں پر کئی شدید حملے کیے، فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ القدس اسپتال کے عملے کو خالی کرنے کی دھمکی کے بعد صہیونی فورسز نے اتوار کے روز اسپتال سے ملحقہ عمارتوں پر بمباری کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں القدس ہسپتال کے اطراف کی عمارتوں پر کئی شدید حملے کیے، فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ القدس اسپتال کے عملے کو خالی کرنے کی دھمکی کے بعد صہیونی فورسز نے اتوار کے روز اسپتال سے ملحقہ عمارتوں پر بمباری کی۔

ہلال احمر کی ترجمان نبال فرسخ کا کہنا ہے کہ ہم نے ہسپتال خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے، ہم اسے کیسے خالی کر سکتے ہیں، یہاں 400 سے زائد مریض اور زخمی زیر علاج ہیں، جن میں سے کئی آئی سی یو میں ہیں، خالی کرنے کا مطلب ان کی جان لینا ہے۔

ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اتوار سے اسرائیل نے ہسپتال سے صرف 50 میٹر کے فاصلے پر عمارتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

اس طبی تنظیم نے کہا کہ صہیونی فوج جان بوجھ کر القدس اسپتال کے اطراف کی عمارتوں کو براہ راست راکٹ فائر کر رہی ہے تاکہ طبی عملے، بے گھر افراد اور مریضوں کو اسپتال سے نکالنے پر مجبور کیا جا سکے۔

صیہونی حکومت کی بمباری کے بعد غزہ کے القدس اسپتال کو بھی نقصان پہنچا ہے، غزہ ہلال احمر نے اتوار کی شام اعلان کیا کہ غزہ کے القدس اسپتال کے ارد گرد بمباری کے بعد اس اسپتال کو بھی نقصان پہنچا ہے اور اس اسپتال میں پناہ لینے والے متعدد مریض اور لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .