اسرائیل
-
بیروت پر حملے کا جواب تل ابیب کو نشانہ بنا کر دیا جائے گا: شیخ نعیم قاسم
حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے تاکید کی ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں تل ابیب کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے شہید سید حسن نصر اللہ، سید ہاشم صفی الدین، سردار قاسم سلیمانی، اور محمد عفیف النابلسی سمیت تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
لبنان کا اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت کا اعلان
حوزہ/ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے مسلح افواج پر جاری مسلسل حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت درج کروائے گا۔
-
ٹرمپ کا منصوبہ "گریٹر اسرائیل" کے قیام پر مبنی ہے: امام جمعہ بغداد
حوزہ/ آیت اللہ موسوی نے خبردار کیا کہ ٹرمپ کا منصوبہ "گریٹر اسرائیل" کا قیام ہے، اور عرب ممالک بھی اس منصوبے کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں، ٹرمپ کو فلسطینیوں کے حقوق یا امن سے کوئی دلچسپی نہیں؛ ان کا واحد مقصد اسرائیل کے مقاصد کو پورا کرنا ہے۔
-
پاپ فرانسس کا غزہ میں نسل کشی پر سوال: عالمی برادری تحقیقات کرے
حوزہ/ دنیا کے کیتھولک مسیحیوں کے رہنما پاپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیل کی جنگی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرے کہ آیا یہ مظالم فلسطینی عوام کی نسل کشی کے زمرے میں آتے ہیں یا نہیں۔
-
ترکیہ نے اسرائیلی صدر کے طیارے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا
حوزہ/ صہیونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ نے آذربائیجان میں منعقدہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی کانفرنس COP29 میں شرکت کا سفر اس وقت منسوخ کر دیا جب ترکیہ نے اسرائیلی طیارے Wing of Zion کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
-
حزب اللہ کا اعلان: 100 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک، سینکڑوں زخمی
حوزہ/ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران اس نے 100 سے زائد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور سیکڑوں کو زخمی کیا ہے۔
-
اسرائیلی میڈیا کا اعتراف: حزب اللہ کے سامنے شکست تسلیم
حوزہ/ آج بروز اتوار اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج حزب اللہ لبنان کو زیر کرنے اور گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے میں ناکام رہی ہے۔
-
استاد حسینی گرگانی: صہیونی حکومت کے خلاف خاموشی یعنی مزید جارحیت کی دعوت دینا
حوزہ/ سید میر تقی حسینی گرگانی نے صہیونی جارحیت کے خلاف اسلامی تعلیمات اور شرعی اصولوں کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف خاموشی نہ صرف عقل و شریعت کے خلاف ہے بلکہ دشمن کو مزید جارحیت کی دعوت دینے کے مترادف ہے۔
-
رکن مجلس خبرگان رہبری:
صہیونی حکومت غزہ و لبنان تک محدود نہیں رہے گی، ایران بھی نشانے پر ہے
حوزہ/ حجتالاسلام والمسلمین سید محمدعلی مدرسی طباطبایی نے حوزہ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آج حق اور باطل کا معرکہ نہایت حساس مرحلے پر پہنچ چکا ہے۔ اگر صہیونی حکوح کو کسی کامیابی کا موقع ملتا ہے تو وہ غزہ اور لبنان تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ اس کے بعد شام، عراق اور ایران پر بھی حملے کی منصوبہ بندی کرے گی۔
-
اسرائیل غزہ میں قحط کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے: جنوبی افریقہ
حوزہ/ جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں ایک کیس دائر کیا ہے، جس کے شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ تل ابیب غزہ میں قحط کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
-
اقوام متحدہ کے نمائندے کا مغربی میڈیا کے جانبدارانہ رویے پر ردعمل؛ صہیونی جرائم پر پردہ ڈالنے والے مغربی میڈیا کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ
حوزہ/ فلسطین میں انسانی حقوق کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے "فرانچسکا آلبانیز" نے مغربی میڈیا کے جانب دارانہ رویے پر شدید تنقید کی اور اسرائیلی فٹبال ٹیم مکابی تل ابیب اور آژاکس کے میچ کے واقعات کو مغربی میڈیا کی جانب سے مبالغہ آرائی اور مکابی کے حمایتیوں کے اشتعال انگیز اقدامات کو نظرانداز کرنے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
-
دشمنان اسلام، وحدت اسلامی کے راستے میں رکاوٹ بن رہے ہیں: مولوی راستی
حوزہ/ امام جمعہ سنندج، مولوی محمدامین راستی نے کہا کہ دشمنان اسلام بخوبی جانتے ہیں کہ مسلمانوں کی حقیقی قوت وحدت میں پوشیدہ ہے، اس لئے وہ امت مسلمہ میں فتنے پیدا کرکے اس اتحاد کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
-
ٹرمپ کا انتخاب مسلمانوں کے لیے کوئی تبدیلی نہیں لائے گا: امام جمعہ بغداد
حوزہ/ آیت اللہ سید یاسین موسوی کہا کہ امریکہ کے تمام صدور صہیونی حکومت کے مفاد میں کام کرتے ہیں، جیسے بائیڈن نے اسرائیل کو غزہ کو تباہ کرنے اور لبنان پر حملہ کرنے کے لئے مکمل سہولت فراہم کی، اسی طرح ٹرمپ کا انتخاب مسلمانوں اور عربوں کے لئے کسی تبدیلی کا باعث نہیں بنے گا۔
-
حجت الاسلام علی رضایی:
اسرائیل، عوام کی ایمانی طاقت کے سامنے کچھ بھی نہیں کر سکتا
حوزہ/ حجت الاسلام علی رضایی نے کہا: اسرائیل کے پاس طاقت تو ہے، مگر وہ عوام کی ایمانی قوت کے سامنے وہ کچھ نہیں کر سکتا۔
-
52 فیصد اسرائیلیوں کے نزدیک نیتن یاہو اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ
حوزہ/ ایک حالیہ سروے کے مطابق 52 فیصد اسرائیلی شہریوں کا ماننا ہے کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیاں اور اقدامات اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ اسرائیلی عوام کی اکثریت نے وزیر دفاع کی برطرفی پر بھی نکتہ چینی کرتے ہوئے گالانت کو زیادہ موزوں قرار دیا۔
-
ایران کی خطے میں ابھرتی ہوئی طاقت اور اسرائیل کے زوال کی کہانی
حوزہ/مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال ایک عظیم تغیّر کی عکاسی کرتی ہے، جس کا آغاز فلسطین کی مقدس زمین سے ہوتا ہے۔ جہاں آج سے کئی دہائیاں قبل اسرائیل نے ایک خوفناک قوّت کے طور پر قدم جمایا، آج وہی اسرائیل ایرانی اثرات اور استقامت کے سامنے بے بس نظر آ رہا ہے۔
-
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کی عالمی برادری سے فوری مدد کی درخواست
حوزہ/ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر تدروس آدھانوم غبریسس نے غزہ کے ہسپتالوں پر اسرائیلی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے طبی عملے پر حملوں کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
نُجَباء عراق کے سینئر رکن کا انتباہ:
اسرائیل کے ایران پر حملے کی صورت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے
حوزہ/ نُجَباء عراق کے سینئر رکن شیخ علی الاسدی نے اسرائیل کے ایران پر حالیہ حملے کو "کمزور" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ امریکہ نے اسرائیل کو عراق کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی ہے تو نُجَباء، امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔
-
آیت اللہ العظمی سیستانی کا اہم فتوی، اسرائیلی مصنوعات کی خرید و فروخت ناجائز
حوزه/ عالم تشیع کے ایک اہم مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے اسرائیلی مصنوعات کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو فائدہ پہنچانے والی کمپنیوں کی مصنوعات کی خرید و فروخت کو ناجائز قرار دے دیا ہے۔
-
لبنان میں ایک پیغمبر کی قبر مبارک پر اسرائیلی حملہ
حوزہ/ لبنان کی شیعہ سپریم کونسل نے اپنے بیان میں صہیونی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے جس میں اسرائیلی فوجیں جان بوجھ کر لبنان کی مساجد، عبادت گاہوں اور زیارت گاہوں کو تباہ کر رہی ہیں۔
-
ہم جنگ بندی کے معاملے میں امریکہ کی فریب کاریوں میں نہیں آئیں گے: حماس
حوزہ/ حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ بندی کی پیشکش نہ تو جامع تھی اور نہ ہی ان کے مطالبات کے مطابق، اس لیے حماس اس کو قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے امریکہ کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ملک صرف انتخابی فائدے کے لیے مذاکرات کا استعمال کر رہا ہے۔
-
امام جمعہ نجف اشرف کا عراقی حکومت سے صہیونی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن کا مطالبہ
حوزہ/ حجتالاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے اسرائیلی طیاروں کی عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قصوروار فریق کو سزا دے۔
-
ایران کا حق ہے کہ صہیونی حکومت کی جارحیت کا عبرت آموز جواب دے: آیت اللہ سعیدی
حوزہ/ قم المقدسہ کے امام جمعہ آیت اللہ سید محمد سعیدی نے اپنے خطبہ میں صہیونی ریاست کی حالیہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو حق ہے کہ وہ ان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر صہیونی ریاست کو سبق سکھائے، جو طاقت کی زبان کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتی۔
-
ہم مستقل جنگ بندی چاہتے ہیں، عارضی جنگ بندی قبول نہیں: حماس
حوزہ/ حماس کے اعلیٰ رہنما طاہر النونو نے غزہ میں جاری جنگ کے عارضی خاتمے کی کسی بھی تجویز کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ایک مستقل جنگ بندی کے مطالبے کو دہرایا۔
-
اسپین نے اسرائیلی کمپنی سے اسلحے کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کر دیا
حوزہ/ اسپین کی حکومت نے اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور جنگی کارروائیوں کے سبب اپنی پولیس کے لیے ایک اسرائیلی کمپنی سے اسلحے کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔
-
اکتوبر میں صہیونی حکومت کے 64 فوجی ہلاک، 12 ہزار سے زائد زخمی اور معذور
حوزہ/ کم از کم 80 اسرائیلی، جن میں سے بیشتر فوجی تھے جو اس حکومت کے جنوب لبنان یا غزہ پر حملوں میں شامل تھے، اکتوبر کے مہینے میں حزب اللہ اور حماس کے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔
-
سربراہ حوزہ علمیہ خراسان:
صہیونی حملے کے جواب میں ہم رہبر معظم اور مسلح افواج کے فیصلوں کے تابع ہیں
حوزہ/ حوزہ علمیہ خراسان کے سربراہ، حجت الاسلام والمسلمین علی خیاط نے کہا کہ اسرائیل نے جمعہ کی شب ایران کی فضائی حدود میں دراندازی کی کوشش کی، مگر ایرانی ایئر ڈیفنس کی بروقت کارروائی سے ان حملوں کو ناکام بنا دیا گیا اور کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی طاقت؛ ولایت فقیہ اور عوام کی ہوشیاری کا ثمر ہے: امام جمعہ ایلام
حوزہ/ ایلام میں نمائندہ ولی فقیہ، حجتالاسلام والمسلمین کریمی تبار نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مضبوط دفاعی طاقت کو ولایت فقیہ کی قیادت اور عوام کی ہوشیاری کا نتیجہ قرار دیا۔
-
عراقی تجزیہ کار سے حوزہ نیوز کی گفتگو:
اسرائیل کے ایران پر حملے کے نتائج اور ردعمل
حوزہ/ عراقی تجزیہ کار قاسم سلمان العبودی نے کہا کہ اسرائیل جنوبی لبنان اور غزہ میں اپنی ناکامی اور بدنامی کو چھپانے کے لیے ایک جعلی فتح کی کوشش میں ہے۔