حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی ریاست کے معروف عبری اخبار ہآرٹز نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر صیہونیوں کی طرف سے جاری مظالم میں 10 ہزار سے زیادہ اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی یدیعوت احرونوت اخبار نے بھی قابض صیہونی فوج کے گولانی بریگیڈ کے کمانڈر سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم اس جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک صرف اپنے بریگیڈ کے ہی (کم از کم) 127 فوجیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
غاصب صیہونی فوجی کمانڈر نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ان شدید فوجی کاروائیوں کے وسیع حجم کی نشاندہی کرتے ہیں کہ جن میں گولانی بریگیڈ نے جنگ کے آغاز سے ہی حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔
اسرائیلی فوجی کمانڈر نے مزید کہا کہ یہ ہلاکتیں گولانی یونٹ کے لیے نفسیاتی اور آپریشنل، دونوں میدانوں میں ایک "بڑا چیلنج" ہیں، کیونکہ صیہونیوں کو اس شدت سے پہنچنے والے جانی نقصان کا کوئی اندازہ نہ تھا۔
واضح رہے غاصب اسرائیل کی حقائق کو چھپانے کی کوشش کے باوجود یہ وہ خبریں ہیں جو ہم تک پہنچ رہی ہیں، جبکہ غاصب ریاست کو نقصانات اس سے کئی گنا زیادہ ہوئے ہیں۔









آپ کا تبصرہ