جمعہ 31 اکتوبر 2025 - 11:46
بدنام زمانہ موساد کے سابق سربراہ کا خطرناک اعتراف؛ مسلم ممالک ہوشیار ہوں!

حوزہ/ غاصب اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے گزشتہ سال حزب الله لبنان کی فورسز کے خلاف پیجر آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسرائیل نے بہت سے ممالک کے الیکٹرانک آلات کو چھیڑ چھاڑ یا بم سے لیس کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی ریاست کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے بہت سے ممالک کو فروخت کیے جانے والے الیکٹرانک آلات کو بم سے لیس یا چھیڑ چھاڑ کیا ہے اور وہ حزب الله لبنان کے خلاف پیجر آپریشن کی طرح ان کا استعمال کر سکتی ہے۔

موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے گزشتہ سال حزب الله لبنان کی فورسز کے خلاف پیجر آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے بہت سے ممالک کے الیکٹرانک آلات کو چھیڑ چھاڑ یا بم سے لیس کیا ہے۔

کوہن نے ایک انٹرویو میں جس کی ویڈیو حال ہی میں جاری کی گئی ہے، کہا ہے کہ اسرائیل نے چھیڑ چھاڑ شدہ آلات بہت سے ممالک کو بھیجے ہیں۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کس ملک کے بارے میں بات کر رہے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا "ہر وہ ملک جو آپ کے ذہن میں ہے۔

موساد کے سابق سربراہ نے کہا کہ الیکٹرانک آلات میں چھیڑ چھاڑ کا طریقہ انہوں نے 2002ء سے 2004ء کے درمیان ایجاد کیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha