پیر 10 نومبر 2025 - 14:40
ارض بلتستان کے علمی افق پر چمکتا ستارہ اور جامعہ المصطفیٰ کے اسسٹنٹ پروفیسر کی تعلیماتِ قرآن و عترت کے فروغ میں تحقیق اور جستجو کی اہمیّت پر حوزہ نیوز سے گفتگو

حوزہ/ارض بلتستان کے گمنام علمی ستارہ، محقق اور المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نظیر عرفانی نے اپنے علمی سفر اور عصرِ حاضر میں تحقیق کی اہمیّت کے موضوع میں حوزہ نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیماتِ قرآن و عترت کی ترویج اور فروغ کے لیے تحقیق اور جستجو ناگزیر ہے، تاکہ ہم علوم کی گہرائیوں میں غوطہ زن ہو کر قرآن و اہلبیت علیہم السّلام کی عظیم تعلیمات کو اجاگر کر سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی؛ بلتستان پاکستان کے علمی افق کا چمکتا ہوا ستارہ، محقق اور جامعه المصطفٰی العالمیہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نظیر عرفانی سے حوزہ نیوز کے نمائندے نے گفتگو کی ہے؛ یہ گفتگو سوال و جواب کی صورت میں قارئین کی خدمت میں پیش کی جاتی ہے۔

حوزہ: براہِ کرم! آپ اپنے بارے میں مختصر بتائیں کہ آپ کا تعلق کہاں سے اور آپ نے ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

ڈاکٹر محمد نظیر عرفانی: بنیادی طور پر میرا تعلق سکردو بلتستان کے نواحی علاقہ چنداہ کے ایک دینی گھرانے سے ہے اور میری جائے پیدائش بھی چنداہ ہی ہے، لیکن جب میں تقریباً چار یا پانچ سال کا تھا تو والدین مجھے ایران لے کر آئے تھے اور اس طرح میں ایران کے مذہبی شہر قم المقدسہ میں ہی پلا بڑھا ہوں۔

جہاں تک ابتدائی تعلیم کے آغاز کی بات ہے تو میں عرض کروں کہ اعلیٰ مروجہ تعلیم بھی قم المقدسہ سے حاصل کی اور اس کے بعد المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور کارشناسی (بیچلر) کی ڈگری شعبۂ علومِ قرآن و حدیث سے، کارشناسی ارشد (MPhil) کی ڈگری شعبۂ تفسیر تطبیقی (تفاسیر کا تقابلی مطالعہ) سے، جبکہ پی ایچ ڈی (PhD) کی ڈگری میں نے شعبۂ قرآن و سماجی علوم سے مکمل کی ہے۔

ارض بلتستان کے علمی افق پر چمکتا ستارہ اور جامعہ المصطفیٰ کے اسسٹنٹ پروفیسر کی تعلیماتِ قرآن و عترت کے فروغ میں تحقیق اور جستجو کی اہمیّت پر حوزہ نیوز سے گفتگو

حوزہ: آپ ایک کامیاب محقق اور استاد ہیں، لہٰذا آپ ہمیں اپنے تحقیقی، تصنیفی اور تدریسی پس منظر کے بارے میں بتائیں!

ڈاکٹر محمد نظیر عرفانی: جہاں تک تحقیق وجستجو کی بات ہے تو ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیماتِ قرآن و عترت کی ترویج اور فروغ کے لیے تحقیق اور جستجو ناگزیر ہے، تاکہ ہم علوم کی گہرائیوں میں غوطہ زن ہو کر قرآن و اہلبیت علیہم السّلام کی عظیم تعلیمات کو اجاگر کر سکیں۔

حوزہ: ذیل میں مختصراً استاد محمد نظیر عرفانی کے تحقیقی اور تدریسی پس منظر کو ملاحظہ فرمائیں!

تحقیقی پس منظر:

استاد ڈاکٹر محمد نظیر عرفانی انجمنِ علوم حدیث کے سربراہ، جریدۂ مطالعات حدیث کے ایڈیٹر اور جریدۂ مطالعات قرآنی مستشرقان، جریدۂ مطالعات قرآن و علوم اور جریدۂ نور وحی کی انجمنِ تحریریہ کے رکن ہیں۔

موصوف علمی جرائد: قرآن و علم، مطالعات حدیث، مطالعات قرآنی مستشرقان، مطالعات قرآن و علوم، نور وحی اور جدید قرآنی افکار کی نظارتی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

علمی جرائد: جدید قرآنی افکار، مطالعات حدیث اور مطالعات قرآنی مستشرقان کی تزئین و آرائش کا کام بھی ڈاکٹر محمد نظیر عرفانی کے ذمے ہے۔

واضح رہے آپ مختلف بین الاقوامی علمی کانگریس کی علمی نظارتی کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی فعالیت انجام دیتے رہے ہیں۔

تھیسس اور مقالہ جات کی رہنمائی اور مشاورت

جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نظیر عرفانی کی رہنمائی میں اب تک 28 سے زائد طلباء نے اپنے تھیسیس کا کامیاب دفاع کیا ہے؛ ان طلباء میں کارشناسی (بیچلر)، کارشناسی ارشد (ایم فل) اور پی ایچ ڈی کے طلباء شامل ہیں۔

بین الاقوامی علمی کانگریس میں شرکت:

ارض بلتستان کے علمی افق پر چمکتا ستارہ اور جامعہ المصطفیٰ کے اسسٹنٹ پروفیسر کی تعلیماتِ قرآن و عترت کے فروغ میں تحقیق اور جستجو کی اہمیّت پر حوزہ نیوز سے گفتگو

ارض بلتستان کے علمی افق پر چمکتا ستارہ اور جامعہ المصطفیٰ کے اسسٹنٹ پروفیسر کی تعلیماتِ قرآن و عترت کے فروغ میں تحقیق اور جستجو کی اہمیّت پر حوزہ نیوز سے گفتگو

محقق ڈاکٹر محمد نظیر عرفانی 2021ء تک 40 سے زائد علمی مقالات مختلف بین الاقوامی علمی کانگریس میں پیش کر چکے ہیں۔

علمی مقالات

المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نظیر عرفانی کے 46 سے زیادہ مقالات مختلف علمی اور تحقیقی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔

تالیفات و تصانیف

ڈاکٹر محمد نظیر عرفانی کی اب تک چھپ کر منظر عام پر آنے والی کتابیں مندرجہ ذیل ہیں:

.علومِ سماجیات کا تفسیر قرآن سے رابطہ (فارسی)

.معصومین (ع) کا علم غیب، فریقین کی تفاسیر میں (فارسی)

.تفسیر نمونہ میں قرآن کا علمی معجزہ (فارسی)

.قرآنی طرزِ زندگی (اردو)

ارض بلتستان کے علمی افق پر چمکتا ستارہ اور جامعہ المصطفیٰ کے اسسٹنٹ پروفیسر کی تعلیماتِ قرآن و عترت کے فروغ میں تحقیق اور جستجو کی اہمیّت پر حوزہ نیوز سے گفتگو

جامعہ المصطفیٰ اور ملحقہ مدراس میں تدریس

ڈاکٹر محمد نظیر عرفانی جہاں تحقیق کے میدان میں کامیاب ہیں وہیں آپ کو مختلف کتابوں کی تدریس کا نیز اعزاز حاصل ہے۔

ارض بلتستان کے علمی افق پر چمکتا ستارہ اور جامعہ المصطفیٰ کے اسسٹنٹ پروفیسر کی تعلیماتِ قرآن و عترت کے فروغ میں تحقیق اور جستجو کی اہمیّت پر حوزہ نیوز سے گفتگو

موصوف سن 2015ء سے اب تک مندرجہ ذیل کتابوں کی تدریس میں مشغول ہیں:

.تفسیرِ مقدماتی

.تفسیرِ موضوعی (1)

.تفسیرِ موضوعی (2)

.اصول و روش ھای ترجمه قرآن

.آشنائی با علومِ قرآن

.روش تحقیق

.روش تحقیق در علومِ قرآن و حدیث

.روش تحقیق کیفی

.مبانی جامعه شناسی

یاد رہے ان تمام علمی کارناموں کے ساتھ ساتھ استاد محمد نظیر عرفانی دیگر مختلف شعبہ جات جیسے ثقافتی، سماجی، مذہبی اور سیاسی موضوعات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں اور شروع سے ہی المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ممتاز طلباء میں شامل رہے ہیں۔

ارض بلتستان کے علمی افق پر چمکتا ستارہ اور جامعہ المصطفیٰ کے اسسٹنٹ پروفیسر کی تعلیماتِ قرآن و عترت کے فروغ میں تحقیق اور جستجو کی اہمیّت پر حوزہ نیوز سے گفتگو

حوزہ: عصرِ حاضر میں دشمن کے ذرائع ابلاغ کی یلغار کے پیشِ نظر آپ حوزہ نیوز ایجنسی کی سرگرمیوں کو کیسے دیکھتے ہیں؟

ڈاکٹر محمد نظیر عرفانی: عصرِ حاضر میں سوشل میڈیا اور خاص طور پر دشمنوں کے ذرائعِ ابلاغ کی طرف سے اسلام پر کیے جانے والے ثقافتی، تہذیبی، سیاسی اور مذہبی حملوں کے مقابلے میں ہمارا اپنا مضبوط پلیٹ فارم ہونا چاہیے اور الحمدللہ اس سلسلے میں حوزہ نیوز ایجنسی ایک مستند اور معتبر پلیٹ فارم ہے اور اس کی سرگرمیاں قابلِ صد تحسین ہیں۔

حوزہ: آپ کا شکریہ کہ آپ نے ہمیں وقت دیا!

ڈاکٹر محمد نظیر عرفانی: بندہ ناچیز بھی حوزہ نیوز ایجنسی کی پوری ٹیم کا بے حد مشکور و ممنون ہوں کہ جس نے میری ناچیز علمی کارکردگیوں کو قارئین تک پہنچانے میں مجھے موقع فراہم کیا۔ خداوند حوزہ نیوز ایجنسی کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha