حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان کی مرکزی کابینہ کا ماہانہ اجلاس امامیہ مرکزی جامع مسجد سکردو میں انجمن کے صدر آغا سید باقر الحسینی کی صدارت میں منعقد ہوا؛ اجلاس میں تنظیمی امور اور اجتماعی ذمہ داریوں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد متفقہ طور پر متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں ایامِ فاطمیہ سلام اللہ علیہا کے احترام میں 13 جمادی الاول تا 3 جمادی الثانی کے دوران ہر طرح کے کھیل، ٹورنامنٹ اور تفریحی پروگراموں پر مکمل پابندی کی اپیل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، تعلیمی اداروں، اور کھیلوں کے منتظمین سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے، تاکہ ان ایام کے تقدس اور احترام کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید برآں اجلاس میں سیلاب متاثرین کے لیے جمع شدہ امدادی رقوم کی تقسیم کے عمل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ جن اضلاع سے تاحال متاثرین کی فہرستیں موصول نہیں ہوئیں، ان سے فوری طور پر رابطہ کیا جائے، تاکہ امداد کی تقسیم کا عمل جلد مکمل کیا جا سکے۔









آپ کا تبصرہ