منگل 28 اکتوبر 2025 - 12:53
علامہ ناظر عباس تقوی کا ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر کا دورہ؛ تنظیمی اراکین سے ملاقات اور مختلف امور تبادلہ خیال

حوزہ/شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی نے گزشتہ روز ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر کا دورہ کیا اور تنظیم کے اراکین سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی نے گزشتہ روز ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر کا دورہ کیا اور تنظیم کے اراکین سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر صدر مجلس وحدت مسلمین شعبۂ قم مولانا سید ذیشان حیدر الحسنی نے علامہ صاحب کو والدہ کی وفات پر تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی اور کابینہ کے اراکین کا تعارف اور قم میں مجلس کی جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں خصوصاً پاکستان میں زائرین کی مشکلات کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

علامہ ناظر عباس تقوی نے آئندہ گلگت بلتستان انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کے درمیان الائنس کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے آپس میں وحدت و اتحاد قائم رکھنے اور تکفیری عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں ناکام بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha