حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام جامعہ مہدویہ کمپلیکس ملتان میں ”مہدویت اور عصر حاضر کے تقاضے“ کے عنوان سے ایک عظیم الشان علمی سیمینار منعقد ہوا؛جس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے نمائندگان سمیت کثیر تعداد میں ضلع ملتان کے علمائے کرام نے شرکت کی۔
سیمینار سے مرکزی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی نظارت کے رکن علامہ عسکری الہدایت، سربراہ مجلس اتحاد المومنین پاکستان علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، پرنسپل جامعہ عمران ابو طالب جتوئی علامہ غلام عباس یزدانی، صوبائی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، فضل عباس نقوی چیئرمین ہمدرد ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل پاکستان، علامہ طاہر عباس نقوی و دیگر نے خطاب کیا۔
علمی سیمینار میں علامہ محمد حسین حیدری پرنسپل جامعہ باقر العلوم الجعفریہ مظفرگڑھ، علامہ ظفر حسین حقانی پرنسپل جامعہ امام علی ملتان، علامہ مختار حسین نقوی پرنسپل جامعۃ العباس خانیوال، مولانا امیر حسین نقوی، قاری حسین مہدی پرنسپل دانشگاہ امام حسن عبدالحکیم، مولانا ثمر عباس نقوی، مولانا ثقلین عباس نجفی، جواد رضا جعفری، مولانا فرخ شمسی، علی مصدق رضا ریجنل صدر ISO جنوبی پنجاب، مولانا مظہر حسین، مولانا اللہ دتہ، مولانا صفدر حسین کانجو و دیگر نے شرکت کی۔









آپ کا تبصرہ