حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے مقامی صحافیوں ایڈیٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایک تکفیری گروہ ملک پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں ایک مکتب اور ہمسایہ ملک پر گالیاں دیتا رہا، حکومتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی اور ایسے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی نہ کرنا ایک سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا: اس گروہ نے ہمیشہ ملک کو کمزور کیا اور دہشگردی و فرقہ قرایت جیسی سرگرمیوں میں ملوث رہا جس کے ثبوت ریاست کے پاس موجود ہیں۔
علامہ اشفاق وحیدی نے حکومتی اور ریاستی اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ ان کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کریں۔
رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان نے مزید کہا: ملت تشیع نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور وطن عزیز کے استحکام کے لیے قربانیاں دیں اور تمام مکاتب کو امت واحدہ ہونے کے لیے کوشاں رہی تاکہ دشمن کے عزائم ناکام ہو سکیں۔
انہوں نے مزید کہا: ملک پاکستان میں چہرے نہیں، نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی عوام کی خوشحالی کے لیے ایسا نظام لایا جائے جس سے نوجوان نسل کو تعلیم روزگار جدید ٹیکنالوجی تک آسانی سے رسائی ہو سکے۔









آپ کا تبصرہ