حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما مذہبی و سیاسی اسکالر علامہ اشفاق وحیدی نے عالمی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: جنگیں مسائل کا حل نہیں ہیں۔ اس سے فتنوں میں اضافہ ہوتا ہے اور بے چینی بڑھتی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: تمام مسائل کا حل سفارتی ڈائیلاگ کے ذریعہ کیا جانا چاہئے۔ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے جو خطہ جنگ کی زد میں ہے اس میں امن و امان کی فضاء قائم کرنے کے لیے اپنا رول ادا کریں۔
علامہ اشفاق وحیدی نے پاکستان اور افغانستان کی حالیہ کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: ملک پاکستان کی افواج نے کبھی امن اور صبر کا ساتھ نہیں چھوڑا اور جس نے جارحیت کی اسے بھرپور جواب دیا جس پر پاکستانی عوام فخر کرتی ہے۔ تاریخ افواج پاکستان کی قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔
رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: حالات کا تقاضا ہے کہ تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں انتقامی سیاست سے نکل کر ملک پاکستان کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔









آپ کا تبصرہ