منگل 23 ستمبر 2025 - 12:01
عوام ایسے نظام کی تلاش میں ہے جس سے عدل و انصاف کی فراہمی اور برابری کی سطح کے حقوق ملیں

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: دنیا سے وڈیرہ شاہی سسٹم اگر ختم ہو جائے تو ظلم و زیادتی اور دہشتگردی بھی ختم ہو سکتی ہے۔ طاقت کا استعمال حکم الٰہی اور مذہب کی رو  سے کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: جن خطوں میں بے روز گاری، مہنگائی اور فرقہ واریت روزبروز پروان چڑھ رہی ہے، اس کی وجہ عادلانہ نظام کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا: انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ لوگوں کے قتل عام سے معاشرہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ قرآن اور دین مبین نے ایسے نظام سے برائت کا واضح پیغام دیا ہے

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: اسلامی نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔عالم اسلام کے حکمران بین الاقوامی سطح پر ایک اسلامی کونسل تشکیل دیں جو آزادانہ پالیسیاں مرتب کر کے دنیا کو امن کا پیغام دیں تاکہ دنیا امن کا گہوارہ بن سکے۔

رہنما شیعہ علماء کونسل نے مزید کہا: بعض ممالک کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنا خوش آئند ہے اس سے خطے میں امن و امان کی بحالی میں مدد ملے گی۔ اسی طرح دہشتگردی و فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے بھی مؤثر اقدام ثابت ہو گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha