حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسکاؤٹس پاکستان جنوبی پنجاب کے زیرِ آب علاقوں میں کئی کلومیٹر پانی میں چل کر ان آبادیوں میں پہنچے ہیں، جہاں ابھی تک پانی کھڑا ہے اور لوگ آفت زدہ ہیں۔
واضح رہے ان بستیوں میں خشک زمین نہ ہونے کے برابر تھی اور لوگ چھتوں پر چڑھ کر کھلے آسمان تلے آفت ٹلنے کا انتظار کر رہے تھے۔
امامیہ اسکاؤٹس نے خشک مقامات پر کئی دنوں سے زیرِ آسمان بیٹھے لوگوں کے لیے ساٹھ سے زائد خیمے المصطفیٰ خیمہ بستی کے نام سے لگائے ہیں۔

امامیہ اسکاؤٹس ان خیموں میں سیلاب متاثرین کو عارضی رہائش کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
امامیہ اسکاؤٹس کے انتھک جوان آرام و سکون کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے دن رات ایک کر رہے ہیں۔









آپ کا تبصرہ