حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائدِ ملّت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر شیعہ علماء کونسل اور دیگر تنظیموں کے تحت پنجاب بھر میں سیلاب زدگان کی خدمات جاری ہیں۔
اس سلسلے میں پانچواں میڈیکل کیمپ بمقام پکی ہٹی پُھل والا سیت پور تحصیل علی پور ضلع مظفرگڑھ پنجاب میں لگایا گیا۔
اس سلسلے میں علامہ امداد حسین صابری رہنماء شیعہ علماء کونسل نے خصوصی رہنمائی و شرکت کی۔
یہ میڈیکل کیمپ زیر میزبانی مولانا نجم الحسنین خان، برادر عشرت عباس خان، برادر حاجی غلام عباس خان و دیگر برادران و مخلص کارکنان لگایا گیا۔
کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے سیلاب متاثرین کا چک اپ کیا۔









آپ کا تبصرہ