جمعرات 25 ستمبر 2025 - 14:58
تحصیل بھوآنہ، پنجاب میں 350 سیلاب متاثرین کی خدمت میں تعاون اور امداد رسانی

حوزہ / تحصیل بھوآنہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں علمائے کرام، بزرگان اور مدرسہ کلیتہ العباس علیہ السلام کی نگرانی میں 350 متاثرہ گھرانوں تک اشیائے خورد و نوش پہنچائی گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، تحصیل بھوآنہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں علمائے کرام، بزرگان اور مدرسہ کلیتہ العباس علیہ السلام کی نگرانی میں 350 متاثرہ گھرانوں تک مسالک و مکاتب سے بالاتر ہوکر، مکمل عزت و شرف کے ساتھ ان کی خدمت میں اشیائے خورد و نوش پہنچائی گئیں اور اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی کا سلام و پیغام بھی پہنچایا گیا۔

تحصیل بھوآنہ، پنجاب میں 350 سیلاب متاثرین کی خدمت میں تعاون اور امداد رسانی

رپورٹ کے مطابق سیلاب متاثرین کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں مدرسہ کلیتہ العباس علیہ السلام میں علمائے کرام، علاقائی عمائدین، بزرگان، شخصیات اور مومنین نے علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، قومی جماعت کے کارکنان اور زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے معاونین و رضاکاران کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ان کی توفیقات خیر میں اضافہ کیلئے دعائیں بھی کیں۔

تحصیل بھوآنہ، پنجاب میں 350 سیلاب متاثرین کی خدمت میں تعاون اور امداد رسانی

تحصیل بھوآنہ، پنجاب میں 350 سیلاب متاثرین کی خدمت میں تعاون اور امداد رسانی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha