۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
العطش یاحسین علیہ السلام، منصوبہ فراہمی آب، پارا چنار‎

حوزہ / قائد ملت جعفریہ کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع کرم پارا چنار کے زیرانتظام پارا چنار کے نواحی علاقے امامبارگاہ کراخیلہ میں العطش یا حسین علیہ السلام، منصوبہ فراہمی آب کے تحت ڈیپ ٹیوب ویل کی تنصیب کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع کرم پارا چنار کے زیرانتظام پارا چنار کے نواحی علاقے امامبارگاہ کراخیلہ میں العطش یا حسین علیہ السلام، منصوبہ فراہمی آب کے تحت ڈیپ ٹیوب ویل کی تنصیب کی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ پانی ذخیرہ کرنے کیلئے پانی کی ٹینکی بھی تعمیر کی گئی، جس سے سینکڑوں خاندان پانی جیسی نعمت سے استفادہ کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فراہمی آب منصوبے کی افتتاحی تقریب میں علامہ سید معین حسینی، علامہ سید صادق حسین الحسینی، علامہ سید آمین شاہ، علامہ سید اخلاق حسین شریعتی، علامہ سید الطاف حسین رضوی، علامہ مبشر حسین توحیدی اور علامہ باقر علی حیدری اور دیگر علمائے کرام، عمائدین قوم نے شرکت کی۔

اس موقع پر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مخیرین و معاونین کے حق دعائیں کی گئیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .