حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما اور امام جمعہ ملبرون آسٹریلیا علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: حکومت اور ریاستی ادارے اس آگ کو بھجانے میں فوری طور پر اقدامات کریں اگر ان فسادات کو نہ روکا گیا تو اس کے نقصانات بہت زیادہ ہوں گے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور پاکستانی آرمی چیف فوری طور پر قومی کانفرس بلا کر دوٹوک پالیسی کا اعلان کریں۔ یاد رہے کہ پاراچنار میں شیعہ قوم نے ہمیشہ ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا: محرم الحرام کی آمد پر اس قسم کے فسادات کے پیچھے تکفیری عناصر اور ملک دشمن قوتیں کار فرما ہیں۔ شیعہ کمیونٹی آف آسٹریلیا حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ فی الفور ان فسادات کو روکنے کے لئے ٹوٹس لے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: یہ وہی عناصر ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک پاکستان کو مذہبی دھشت گردی کے ذریعہ کمزور کیا ہے۔ آج اگر اس مذہبی جنگ کو نہ روکا گیا تو پھر پورے ملک میں اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: شیعہ قوم ہمیشہ پرامن رہ کر اپنے آئنی حقوق کا مطالبہ کرتی رہی ہے لیکن حکمران شیعہ عوام کی خاموشی کو کمزور نہ سمجھیں۔ اگر ریاست نے پاراچنار میں امن و امان قائم نہ کیا تو تمام تر نقصانات کی ذمہ دادی حکومت اور ریاستی اداروں پر ہو گی۔