۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آئی ایس او پاکستان

حوزه/ یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے آئی ایس او پاکستان نے ایک پریس کانفرنس میں، پاراچنار میں 7 اساتذہ کو مسلک کی شناخت پر قتل کے واقعے کو افسوسناک قرار دیا اور قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کی عدم گرفتاری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے جلد از جلد جوڈیشنل انکوائری اور ذمہ داران کو فی الفور گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر حسن عارف، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی، آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن کے صدر ارتضیٰ باقر اور افسر رضا خان نے لاہور پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 16 مئی کو اسرائیل کی صورت میں امریکہ نے ناجائز ریاست کو منظور کرکے عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپ کر دنیا میں بدامنی و دہشت گردی کی بنیاد رکھی، اسرائیل کے قیام سے آج تلک امریکہ و اس کے گماشتوں کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں۔

مرکزی صدر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں اسرائیلی ایجنٹ گھناونی سازشوں میں مصروف ہیں، پاکستان میں اسرائیل کے ہمدردوں کی سرگرمیاں ہمیں کسی صورت قبول نہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین پر اپنا کمزور موقف تبدیل کرے اور قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولی موقف کی تجدید کرے۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا کہ امریکی مظالم کو دنیا بھر میں امام خمینی نے آشکار کیا اور اسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان میں شہید علامہ عارف الحسینی نے یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا تھا۔ قبلہ اول بیت المقدس پہ صیہونی غاصب ریاست اسرائیل کے جبر و استبداد کے 75 سال فلسطینیوں کی مقاومت اور استقامت کیساتھ قربانیوں کی بے نظیر مثال ہے۔ فلسطین میں غاصب صینہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ ان مظالم کے خلاف ہر سال 16 مئی کو ملک بھر میں نوجوانان امامیہ، شیطان عصر امریکہ اور اس کے گماشتے اسرائیل کیخلاف سراپا احتجاج ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوم مردہ باد امریکہ یعنی امریکی سامراج کیخلاف صدائے احتجاج، دنیا کے تمام محروموں کا ساتھ دینا، فلسطینی کاز کو فلسطینیوں کی آراء کے متعلق حل کرنے کا نعرہ اور ظالم طاقتوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کا دن ہے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ دنیا میں ہونیوالے تمام فسادات کی جڑ امریکہ ہے اور اسرائیل اس کا ثمر ہے، اسرائیل کے ناپاک وجود سے عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی پالیسیوں سے عالمی امن کو خطرہ ہے، اقوام عالم پر مسلط کردہ امریکی جنگوں کی ایک طویل فہرست ہے، جن میں کئے گئے مظالم پر انسانیت آج بھی شرمندہ ہے۔ امریکی جارحیت، اسرائیلی مظالم میں پچھتر برس گزر جانے کے بعد بھی کمی واقع نہیں ہوئی۔ فلسطینیوں کوان کے گھروں سے بے دخل کیا گیا اور آج وہ کئی ممالک میں بطور مہاجر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور ان کی کئی نسلیں اسی ماحول میں جنم لے کر ختم بھی ہو گئی ہیں۔ امریکہ مسلمانوں کی تمام تر مصیبتوں کا ذمہ دار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں صیہونی ریاست اسرائیل کے ہمدرد گزشتہ چار سال سے ناجائز ریاست کو قبول کروانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے فلسطین پر قائم کی جانیوالی صہیونی ریاست اسرائیل کو غاصب اور ناجائز قرار دیا، پاکستان میں اسرائیل کیلئے کام کرنیوالے عناصر اسکولوں اور مختلف مقامات پر غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے لئے نرم گوشہ پیدا کرنے کی گھناونی سازشیں کررہے ہیں، وہ پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین پر اپنا کمزور موقف تبدیل کرے اور قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولی موقف کی تجدید کرے۔ پاکستان کا فلسطین کاز کیساتھ ایک تاریخی رشتہ ہے جسے کسی کو ختم کرنے نہیں دیا جائے گا۔

حسن عارف نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ہم پاکستانیوں کے قائد ہیں جنہوں نے یہ بتایا کہ اسرائیل ایک جعلی ریاست ہے اور پاکستان اسے تسلیم نہیں کرے گا، پاکستان میں اسرائیل کیلئے کام کرنیوالے ملک دشمن عناصر ہیں، ان ملک دشمن عناصر کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے۔ پاکستان میں اسرائیل کے ہمدردوں کی سرگرمیاں ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .