۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مستوطنون يقتحمون المسجد الأقصى المبارك

حوزه / بیت المقدس کے گورنر کے میڈیا انچارج معروف الرفاعی نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے کل مسجد الاقصیٰ سے مغرب کی اذان نشر کرنے سے روک دیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیت المقدس کے گورنر کے میڈیا انچارج معروف الرفاعی نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے کل مسجد الاقصیٰ سے مغرب کی اذان نشر کرنے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز غاصب صہیونی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں "روز وحدت قدس" کے عنوان سے منعقدہ یہودی یومِ پرچم کی ریلیوں میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران، غاصب صہیونی فوجیوں نے بیت المقدس اور صحافیوں کو نشانہ بنایا اور ایک سرگرم رکن کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ خبر نگار باب العمود پر یہودی یومِ پرچم کو کوریج کرنے آئے تھے تاہم صحافیوں کو غاصب صہیونیوں نے پتھراؤ کر کے زخمی کردیا اور زخمیوں میں سے ایک صحافی کی شناخت یحییٰ ابو زنید کے نام سے ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ یہودی یومِ پرچم کے خلاف فلسطینی اپنے ملک کا پرچم لئے سڑکوں پر نکل آئے تھے تاہم قابض اسرائیلی فوج نے الہام نعمان نامی فلسطینی سرگرم رکن کو گرفتار کرکے مقبوضہ بیت المقدس کے صلاح الدین مرکز لے گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .