۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
تصاویر/ راهپیمایی مردم بوشهر در محکومیت جنایات رژیم صهیونیستی

حوزہ / ملت فلسطین  پر غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ایران کے شہر بوشہر میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مظلوم فلسطینیوں پر حالیہ دنوں میں غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے دوران دسیوں افراد کی مظلومانہ شہادت اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کے خلاف ایران کے شہر بوشہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

یہ احتجاجی ریلی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مصلای امام خمینی (رہ) سے شروع ہوئی اور میدانِ قدس میں اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی میں "مردہ باد امریکہ" اور "مردہ باد اسرائیل" کے نعروں کی گونج میں غاصب صہیونی حکومت کے مظالم کی پرزور مذمت کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ اس ریلی میں نوجوانوں اور جوانوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ ان جوانوں نے فلسطین کے پرچم اٹھا کر مظلوم فلسطینیوں سے اپنی حمایت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .