حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عراق کے نامور عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے فلسطین میں غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت پر عالمی برادری کے سکوت پر سخت تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا: فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی سبب بن رہی ہے کہ وہ اپنے ظالمانہ اقدامات کو جاری رکھیں۔
آیت اللہ مدرسی نے کہا: عالمی برادری اور بالخصوص عرب اور اسلامی ممالک کو فلسطین میں اسرائیلی فوجی کاروائیوں کو روکنے کے لئے مؤثر کردار ادا کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا: عرب ممالک، اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے آخر میں عرب اور اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کریں۔