۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علامہ شیخ صادق جعفری

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر نے کہا: ایک بار پھر کراچی شہر سے شیعہ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں میں تیزی قابل مذمت ہے۔ اگر کوئی مجرم ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے نکالی گی مردہ باد امریکہ مردہ باد اسرائیل ریلی میں شرکت کی اور شرکائے ریلی سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا: جو بھی پاکستانی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا خواہاں ہے وہ غدار پاکستان ہے۔ اس کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہے۔

علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کہا: گذشتہ ہفتے سے دوبارہ شیعہ نوجوانوں کو جبری لاپتہ کرنے اور بلاوجہ گھروں پر چھاپے مارنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ چوبیس گھنٹے سے زیادہ کسی کو لاپتہ رکھنا آئینِ پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ اگر کوئی مجرم ہے تو عدالت میں پیش کیاجائے۔

قابلِ ذکر ہے کہ ریلی میں بڑی تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .