۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
امیر جماعت اسلامی پاکستان

حوزه/ بلوچستان پاکستان کے علاقہ ژوب میں امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مولانا خود محفوظ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، بلوچستان پاکستان کے علاقہ ژوب میں امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مولانا خود محفوظ رہے۔

پاکستان؛ جماعت اسلامی کے قافلے پر خود کش حملہ، سراج الحق محفوظ، 6 کارکن زخمی

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ ژوب بلوچستان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر خودکش حملہ ہوا ہے تاہم وہ اس حملے میں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خود کش حملے کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے 7 اراکین زخمی ہوئے ہیں جبکہ قافلے میں موجود گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ مولانا سراج الحق کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

لیویز فورس بلوچستان کے مطابق، واقعہ کے فوراً بعد ہی انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یاد رہے جماعت اسلامی کے امیر مولانا سراج الحق بلوچستان کے ژوپ نامی علاقے میں جلسہ عام سے خطاب کرنے جا رہے تھے تاہم راستے میں ہی ان کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .