ہفتہ 20 مئی 2023 - 22:56
امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر خودکش حملہ امریکی اور یہودی سازش ہے، پیر اعجاز ہاشمی

حوزه/ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر ژوب بلوچستان میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امریکی اور یہودی سازش قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر ژوب بلوچستان میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امریکی اور یہودی سازش قرار دیا ہے۔

انہوں نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ اور سیکرٹری جنرل امیر العظیم کو فون کرکے سراج الحق کی خیریت دریافت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔

جماعت اسلامی کے رہنماوں سے گفتگو میں جے یو پی کے سربراہ نے کہا کہ ایک پرامن جماعت کے سربراہ پر حملہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی ملاقات کا ردعمل ہے، چونکہ مسلمان ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری امریکی لابی کو قطعی طور پر پسند نہیں آئی۔ اس لئے وہ حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ جس کے لئے ملک دشمن عناصر کو استعمال کیا جاتا ہے، اسی طرح سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سے بھی امریکہ پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک پر مشتمل بلاک بن گیا تو امریکی مفادات کو شدید نقصان پہنچے گا جس کی وجہ سے پاکستان کے حالات کو خراب کیا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .