۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فائرنگ

حوزہ/ سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کرنے آئے شخص نے فائرنگ کر دی۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی سفارت خانے کے سامنے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے، سفارت خانے کی عمارت پر حملہ کرنے والا حملہ آور بھی مبینہ طور پر فائرنگ میں مارا گیا۔

سیکیورٹی گارڈز میں سے ایک نیپالی ملازم تھا، فائرنگ کے دوران شدید زخمی ہونے کی وجہ سے وہ بھی دم توڑ گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ بدھ کی شام 6 بج کر 45 منٹ پر اس وقت ہوا جب جدہ میں امریکی قونصلیٹ کی عمارت کے قریب کار میں سوار ایک شخص رکا اور ہاتھ میں بندوق لیے باہر نکلا، باہر نکلتے ہی اس نے گولیاں برسانا شروع کر دیں، اس کے بعد سیکیورٹی حکام نے صورتحال کے مطابق صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کی، اس کارروائی میں سیکورٹی فورسز نے اسے مار گرایا، اس دوران گولی لگنے سے ایک نیپالی سیکورٹی اہلکار کی موت ہو گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .