۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کنعاني

حوزہ/ مزاحمتی قوتوں کے ہاتھوں مسلسل شکست پر بوکھلائے بنیاد پرست صہیونی دہشت گردوں نے قرآن کریم کی بے حرمتی کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مزاحمتی قوتوں کے ہاتھوں مسلسل شکست پر بوکھلائے بنیاد پرست صہیونی دہشت گردوں نے قرآن کریم کی بے حرمتی کی ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق حالیہ دنوں میں جہاں ایک طرف دہشت گرد اسرائیلی فوج مسلسل فلسطینیوں کو اپنے ضمنی حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے وہیں دوسری طرف فلسطینی بھی دہشت گرد صیہونی فوجیوں کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ دریں اثنا، مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی بستیوں میں رہنے والے بنیاد پرست صیہونیوں نے نابلس کے جنوب میں واقع قصبے اوریف میں ایک موجودہ مسجد پر حملہ کیا۔

اس حملے میں بنیاد پرست صیہونیوں نے مسجد میں موجود قرآن پاک کے نسخوں کو آگ لگا دی، بنیاد پرست صیہونیوں نے اسی طرح رام اللہ اور نابلس میں فلسطینیوں کے گھروں، کاروں اور زرعی مصنوعات کو نذر آتش کیا۔

قرآن پاک کی بے حرمتی کی خبروں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اس واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے، وزارت خارجہ کے ترجمان نے بنیاد پرست غیر قانونی نوآبادکاروں کے اس قابل مذمت اقدام پر کڑی تنقید کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مسجدوں پر بنیاد پرست صیہونیوں کے وحشیانہ حملے، قرآن مجید کی بے حرمتی، مکانات کی مسماری، بچوں، خواتین اور بے سہارا فلسطینیوں کا روزانہ قتل اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ غیر قانونی اور جعلی حکومت کسی سرخ لکیر کی پیروی نہیں کرتی اور نہ ہی کسی مذہبی مقدسات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے گریز کرتی ہے۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطین کے عوام پر آئے روز وحشیانہ حملے اور گھناؤنے جرائم مغربی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی سے اسے حوصلہ ملتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .