۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
فلسطین

حوزہ/ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ وہ جنین کیمپ سے انخلاء کررہی ہے، جب کہ فلسطینیوں نے گھات لگا کر مسلسل حملہ کیا جس میں ایک صیہونی فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ وہ جنین کیمپ سے انخلاء کررہی ہے، جب کہ فلسطینیوں نے گھات لگا کر مسلسل حملہ کیا جس میں ایک صیہونی فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا، ساتھ ہی جنین پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 13 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

فلسطینیوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، جس سے گاڑی کا اگلا حصہ تباہ اور اس میں سوار افراد زخمی یا ہلاک ہوگئے، یہ ٹائیگر قسم کی بکتر بند گاڑی تھی، اسی طرح وولف نامی بکتر بند گاڑی بھی فلسطینیوں کے حملے کا نشانہ بنی۔

جنین اسپتال کے قریب فلسطینیوں اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جو کافی دیر تک جاری رہیں جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہاں سے نکالا گیا، فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ جنین پر صہیونی فوج کے حملے میں اب تک 13 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنین پر فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی اور بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی فوج نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ اس نے جنین میں اپنا بڑا آپریشن مکمل کر لیا ہے اور اب وہاں سے نکل رہی ہے، آپریشن پیر کی صبح شروع ہوا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بیان دیا کہ ہمارا یہ آپریشن واحد آپریشن نہیں ہے بلکہ یہ سلسلہ جاری رہے گا، ادھر اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ایک ڈرائیور نےاپنی کار اسرائیلیوں پر چڑھا دی اور چاقو سے حملہ کر دیا جس سے آٹھ اسرائیلی زخمی ہو گئے، یہ حملہ جنین میں اسرائیلی فوجی آپریشن کا ردعمل بتایا جا رہا ہے اور قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ ایسے جوابی حملوں میں شدت آئے گی۔

حملہ آور کے حوالے سے حماس تنظیم کا کہنا تھا کہ اس کا نام عبدالوہاب خلائلہ تھا جس کی عمر 23 سال تھی، وہ جائے وقوعہ پر ہی شہید ہو گیا، حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ جنین میں اسرائیل کے ہاتھوں قتل عام کا بدلہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .