۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
اسماعیل ھنیہ

حوزہ/ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے درخواست کی کہ وہ لبنان میں مقیم فلسطینی گروہوں کے آپسی اختلافات اور تصادم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے درخواست کی کہ وہ لبنان میں مقیم فلسطینی گروہوں کے آپسی اختلافات اور تصادم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ایک پیغام میں حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے سید حسن نصر اللہ سے درخواست کی کہ وہ جنوبی لبنان میں واقع عین الحلوہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی گروہوں کے درمیان جھڑپوں کو روکنے کے لیے مداخلت کریں۔

ھنیہ نے کہا کہ حماس عین الحلوہ میں امن و استحکام چاہتی ہے لہذا فلسطینی گروہوں کے ہتھیار صرف صہیونی دشمن کے خلاف اٹھائے جائیں۔

ہفتہ کو فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں اس وقت تشدد پھوٹ پڑا جب ایک مسلح شخص نے ایک مسلح گروپ کے رکن محمد خلیل کو قتل کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے بجائے اس کے ساتھی کو گولی مار دی۔

اس کے بعد ہونے والی تصادم میں الفتح پارٹی کے ایک سینئر کمانڈر ابو اشرف العرموشی اپنے کئی ساتھیوں سمیت مارے گئے، العرموشی عین الحلوہ کی سیکورٹی کا انچارج تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .